جی این این سوشل

پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس ختم

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے فل کورٹ اجلاس میں شریک ہوئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس ختم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 نومنتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس ختم ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اجلاس تقریبا 2 گھنٹے سے زائد رہا، فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا، تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں تمام حاضر جج شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے فل کورٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔

چیف جسٹس یحیحی آفریدی نے سپریم کورٹ کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا جبکہ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی مختلف برانچز کا بھی دورہ کیا۔  

ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت اہم انتظامی امور زیر غور آئے، اس کے علاوہ اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پہلے روز سپریم کورٹ میں 30 مقدمات کی سماعت کی، 30 میں سے 6 مقدمات کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا۔  

پاکستان

امریکا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات میں کامیابی کے بعدعمران خان کی رہائی کی خبروں کی تردید

ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو ہٹانے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات میں کامیابی کے بعدعمران خان کی رہائی کی خبروں کی تردید

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ملر کی پریس بریفنگ میں صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو رہا کر دیا جائے گا، جس پر میتھیو ملر نے جواب دیا کہ  "مجھے کتنی بار کہنا پڑے گا کہ یہ سچ نہیں ہے"

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ کئی بار کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے۔ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو ہٹانے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔ پاکستان کی سیاست پاکستانی عوام کے لیے ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلی پنجاب کا  صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا اعلان

وزیر اعلی مریم نواز نے وزارت اطلاعات پنجاب کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب کا  صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام سامنے آیا ہے، پنجاب حکومت نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور "جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو" کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کو پلاٹ دے کر کوئی احسان نہیں کر رہی بلکہ یہ ان کا حق ہے، صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں ،وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ  صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیئے جائیں گے۔

وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاید وحید کمیٹی کے ممبران ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے شکیل کی گئی تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی تبدیل کردی۔

نئے چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تشکیل کردہ تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی تبدیل کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کو آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (اے ڈی آر) کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اگست 2024 میں تنازعات کے متبادل حل کیلئے ٹاسک فورس کی از سر نو تشکیل کی تھی۔

لا اینڈ جسٹس کمیٹی نے 22 جولائی کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی ٹاسک فورس کی رکنیت ختم کردی گئی تھی، اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی تھی، کمیٹی کے دیگر ممبران میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل تھے۔

اب چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے اس کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے، جس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اے ڈی آر کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاید وحید کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ افسران کو بھجوا دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll