Advertisement
تفریح

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کی ساس انتقال کر گئیں

اداکار ارمینا خان نے14 فروری 2020 میں فیصل رضا خان سے نکاح کیا اور دسمبر 2022 میں دونوں کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ایمیلی اسلا رکھا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اکتوبر 29 2024، 12:21 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کی ساس انتقال کر گئیں

برطانیہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کی ساس انتقال کر گئیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرجاری بیان میں کہا کہ ان کی ساس کا انتقال ہو گیا ہے ، انہوں نے لکھاکہ میں نے اپنی ساس کو کھو دیا ہے اور میں واقعی ان کی موت کو برداشت نہیں کر سکتی۔
دوسری جانب اداکارہ کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین ارمینا خان سے انکی ساس کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے نظر آرہے ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار ارمینا خان نے14 فروری 2020 میں فیصل رضا خان سے نکاح کیا اور دسمبر 2022 میں دونوں کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ایمیلی اسلا رکھا۔

Advertisement
Advertisement