دنیا
فلپائن کے سابق صدر 61 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
منیلا: فلپائن کے سابق صدر یینیگوایکینو61 برس کی عمر میں منیلا میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنینو ایکینو 2010 سے 2016 تک فلپائن کے صدر رہے اور وہ فلپائن کے دو انتہائی معزز سیاسی گھرانے کے اکلوتے چشم وچراغ تھے ۔ ان کی والدہ فلپائن کی پہلی خاتون صدر تھیں انہوں نے 1986–1992 تک خدمات انجام دیں۔انہیں عام طور پر نوئے نوئے کے نام سے جانا جاتا تھا اور اپنی والدہ کی وفات کے بعد صدارت کے لیے عوامی حمایت یافتہ امیدواروں میں سے تھے ۔ ان کے والد فلپائنی حزب اختلاف کے رہنما بینیگنو "نینائے" سینیٹر تھے اورآمر فرڈینینڈ مارکوس کی حکمرانی کے مخالف تھے ، 1983 میں جب وہ سیاسی جلاوطنی سے وطن واپس آئے تھے تو انہیں قتل کردیا گیا تھا۔اس قتل پر پوری قوم صدمے سے دوچار ہوئی اور یہی 1986 میں آمر حکومت کے خاتمے کی وجہ بھی بنا ۔
فلپائنی سابق صدر 1998 اور 2007 کے درمیان وہ ایوان نمائندگان کے تین مدت تک رکن تھے اور انہوں نے منیلا کے شمال میں چینی کی پیداوار کیلئے معروف" ترلاک" صوبے کی نمائندگی کی ۔
فلپائن کے وزیر خارجہ ٹیوڈورو لوکسن نے بینیگو ایکینو کے انتقال پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تعزیتی پیغام میں کہاکہ " وہ جنگوں میں بہادر ، فائرنگ کے تبادلوں میں زخمی ہونیوالے ، اقتدار کی طاقت اور اس کے محرکات میں بالکل منفرد ، اس شخص نے حیرت انگیز طور پر انتہائی پرسکون طریقے سے ملک پر حکمرانی کی، اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ انہوں نے اپنے جذبات کو اس طرح چھپا لیا تھا کہ ہر کوئی یہ سمجھتا تھا کہ ان کے پاس کوئی نہیں ہے۔"
no matter the occasion or provocation; showing feelings was vulgar which I too believe but am guilty of. It is a hard ethic. Blood always shows. I beg his sisters to allow me the honor to share their grief. He wasn’t fond of me but I could not bring myself not to admire him.
— Teddy Locsin Jr. (@teddyboylocsin) June 24, 2021
1987 میں انہوں نے اپنی والدہ کی حکومت کے خلاف ہونے والی فوجی بغاوت کے نتیجے میں گولیوں کے زخم کھائے تھے ،مزاحمت کے دوران انھیں پانچ بار گولی ماری گئی۔
انہیں متنازعہ" بحیرہ جنوبی چین " کیلئے تاریخی ثالثی کا مقدمہ درج کرنے کے لئے بھی جانا جاتا تھا۔
2013 میں ایکینو نے فلپائن میں آنیوالے خوفناک طوفان کی تباہی سے نمٹنے کے لئے بھرپور کام کیا ، یہ اب تک کاسب سے طاقتور طوفان ریکارڈ کیا گیا ۔ اس شدید طوفان نے وسطی فلپائن کے قصبوں اور دیہاتوں کو تباہ کردیا تھا ،اور 6ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
پاکستان
قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملے میں 7 افراد شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے
بلوچستان کے ضلع قلات میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے سے 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ قلات کے علاقے جوہان میں موجود شاہ مردان چیک پوسٹ پر پیش آیا، حملے میں 7 اہلکار شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں چیک پوسٹ ہونے والے دہشتگردانہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پربھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور 60 سے زائدافراد زخمی ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔
صحت
نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار
نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے
نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
انتظامیہ مزید کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ دوبارہ کی جا رہی ہے۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی،امریکی میڈیا
واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کابینہ ارکان کی تقرری کا سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کیرولین لیویٹ 2019 میں گریجویشن کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔
جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ، ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو سیکرٹری خارجہ ، سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کرچکے ہیں ۔
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا