انقرہ: ترکی نے افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد مزید فوج نہ بھیجنے کا اعلان کردیا ہے ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیردفاع پلوسی آکار نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے فوجی انخلاء کے بعد کابل ائرپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے مزید فوجی دستے نہیں بھیجیں گے۔
مزید پڑھیں : لاہور دھماکہ : حساس اداروں نےلاہورایئرپورٹ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا
انہوں نے کہا کہ مشن کے لیے لاجسٹک اور مالی مدد پر امریکہ سے بات چیت جاری ہے اور جمعرات کو امریکی وفد کےساتھ معاملے پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ ترک وزیردفاع نے واضح کیا کہ ترکی چھ سال تک کابل ائر پورٹ کی سیکیورٹی مشن کے تحت موجودگی رکھے گا اور نیٹو مشن کے تحت ہمارے پانچ سو فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں : عمران خان کے خواتین کےلباس سے متعلق بیان پر جمائما کا ردعمل سامنے آگیا
واضح رہے کہ ترکی نے کابل ائر پورٹ کا انتظام سنبھالنے کی پیشکش کی تھی ۔ جس پر جمعرات کو ترکی اور امریکہ کے مذاکرات ہوں گے ۔گزشتہ ہفتے امریکی مشیر قومی سلامتی امور نے بتایا تھا کہ نیٹو سمٹ کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا تھا کہ حامد کرزئی ائرپورٹ سے نیٹو اور امریکی فورسز کی بحفاظت انخلاء اور بعد میں ائر پورٹ کی سیکیورٹی میں ترکی کیلدی کردار ادا کریگا۔

وفاقی کابینہ کا سیلاب متاثرین کیلئے کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کے بعد علی امین گنڈا پور کا بھی ایک مہینے کی تنخوا ہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں الیکٹرک ٹرام سروس کب شروع ہو گی ؟صوبائی حکومت نے بتادیا
- ایک گھنٹہ قبل

گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور کشمیر کو خطرہ ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی وارننگ
- 3 گھنٹے قبل

ڈی چوک احتجاج: عدالت نے تین پی ٹی آئی ملزمان کو 4 ، 4 ماہ قید کی سزاسنا دی
- 3 گھنٹے قبل

شدید بارشو ں کے باعث مری اور آزاد کشمیر میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

لکی مروت :پولیس مقابلے میں گاڑیاں لوٹنے والے گینگ کے 4 ڈاکوجاں بحق
- 31 منٹ قبل

امریکی دوا PP-405: گنج پن کے علاج میں نہایت مفید
- ایک گھنٹہ قبل

پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے متنوع اورکیپٹل مارکیٹ ضروری ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 650 سے تجاوز کر گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت، عدالت کا ماڈل کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل