جی این این سوشل

پاکستان

حمزہ شہباز شوگر اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شوگر اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔ حمزہ شہباز نے سوالات کے جوابات جمع کروادئے، حمزہ شہباز سے ایک گھنٹے تک ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم نے تفتیش کی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حمزہ شہباز شوگر اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش
حمزہ شہباز شوگر اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بعد ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے بھی شوگر اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے سوالات کے جوابات جمع کروادیئے۔ حمزہ شہباز سے ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم نے ایک گھنٹے تک تفتیش کی۔ حمزہ شہباز اور انکے والد شہباز شریف پر شوگر اسکینڈل اور منی لانڈنگ کیس میں پچیس ارب کے فراڈ کا الزام ہے۔

حمزہ شہباز نے اکاؤنٹس میں اربوں روپے جمع کروانے والوں سے لا علمی کا اظہار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2008 سے 2018 تک ممںبر قومی اسمبلی رہا ہوں، فیٹف قوانین اور اینٹی منی لانڈرنگ قانون 2010 سے بھی لا علم نکلے۔ انسداد کرپشن ایکٹ 1947 سے بھی واقف نہیں ہوں، سیاست میں مصروف ہونے کی وجہ سے مجھے نہیں پتہ کہ میرے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں پیسے کون جمع کرواتا رہا۔ لاہور میں عوامی پراجیکٹس سے متعلقہ انجنیرز، کنسلٹنٹس اور ٹھیکیداروں سے کبھی کوئی ملاقات نہیں کی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز اور رمضان شوگر ملز کے ملازمین بیرون ملک کیوں فرار ہوئے مجھے علم نہیں۔ رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو رہا ہوں لیکن چپڑاسی اور کلرکوں کے اکاؤنٹس میں 25 ارب روپے کس نے جمع کروایا اس کی ذمہ داری میری نہیں ہے۔ رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹر  اور میرے خاندان کے بیرون ملک کوئی خفیہ اثاثے نہیں ہیں، الزامات کا جواب میری قانونی ٹیم عدالت میں دے گی۔

ایف آئی اے آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ ریگل چوک سے ایف آئی اے آفس تک تین جگہ پر بیرئیرز لگائے تھے. لیگی کارکن کی بڑی تعداد بھی قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچی۔

جرم

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ قلعہ کالر والا میں دیرینہ دشمنی پرفائرنگ سے 7 افراد کے قتل کردیئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرنہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  نوٹس لیتے ہوئے   آر پی او گوجرانوالہ سے  رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ   سفاک ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،  مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

 ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی پسرور، ایس ایچ او قلعہ کالر والا اور سی آئی اے کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود،  شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی کی جانب گامزن ہے ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے وقت ہال تقریباً خالی تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی کی جانب گامزن ہے ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی سے چل رہی ہے۔

 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو مثالی پذیرائی ملی، وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات سے خارجہ پالیسی کو تقویت ملی، خارجہ پالیسی نے ثابت کیا پاکستان خطے میں اہم ملک ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم کی تقریر کو سب سے زیادہ دیکھا گیا، پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مسائل کے حوالے سے آواز بلند کی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی مثبت انداز سے آگے بڑھ رہی ہے، دورے کے دوران وزیراعظم نے اہم ملاقاتیں کی ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ہم نے واک آؤٹ کیا، واک آؤٹ کے بعد دیگر ممالک نے بھی جنرل اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین، اسرائیلی جارحیت کے خلاف وزیراعظم نے آواز بلند کی، وزیراعظم نے فلسطینیوں کی نسل کشی کو بھر پور انداز میں پیش کیا، وزیراعظم نےعالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے وقت ہال تقریباً خالی تھا، فلسطینی وزیراعظم نے پاکستان کی حمایت کو خوش آئند قرار دیا، فلسطینی صدر نے امدادی سامان بھیجنے کو سراہا، فلسطینی صدر نے طالبعلموں کو میڈیکل کالجزم یں داخلے کو سراہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، چیئر مین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا جبکہ پاکستان میں 7 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، چیئر مین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکس کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، حکومت جب کہے گی ایکس کھول دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایکس سے شکایات کی شرح بہت زیادہ ہے، ایکس کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا جبکہ پاکستان میں 7 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کا دفاع نہیں کرتا لیکن قومی سلامتی ترجیح ہے، اس مرتبہ 10 محرم کو موبائل فون سروس کم بند ہوئی، صرف مخصوص وقت میں مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll