Advertisement

اسپین میں سیلاب سے ہر طرف تباہی کے مناظر،ہلاکتوں کی تعداد 211 ہو گئی

اسپین کے وزیر اعظم نے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے مزید پانچ ہزار فوجی دستے تعنیات کردیئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 ماہ قبل پر نومبر 3 2024، 2:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسپین میں سیلاب   سے ہر طرف تباہی کے مناظر،ہلاکتوں کی تعداد 211 ہو گئی

جنوبی اور مشرقی اسپین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی پھیلائی ہوئی ہے جس کے باعث 211 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ادھر والنسیا کا علاقہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ چار روز قبل طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب امڈ آیا تھا، جان لیوا سیلاب کے بعد ملبے اٹھانے کا کام جاری ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق پبلک پارکس، باغات اور قبرستان پیر تک بند کردیئے گئے ہیں اور سیلابی علاقوں سے بے گھر افراد کو نکانے کا عمل جاری ہے۔

اسپین کے وزیر اعظم نے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے مزید پانچ ہزار فوجی دستے تعنیات کردیئے ہیں جو ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا تھا، حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1973 میں بھی اسپین میں آنے والے سیلاب کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement
حجاج کرام شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ سے رخصت

حجاج کرام شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ سے رخصت

  • 4 گھنٹے قبل
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ مہاجرین کیلئے  مصر، اردن، لبنان، القدس اور ویسٹ بینک میں 2915 جانور قربان

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ مہاجرین کیلئے مصر، اردن، لبنان، القدس اور ویسٹ بینک میں 2915 جانور قربان

  • 3 گھنٹے قبل
ایران کا  امریکا کو جوہری معاہدے پر  تجویز پیش کرنے کا اعلان

ایران کا امریکا کو جوہری معاہدے پر تجویز پیش کرنے کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
حکومت سندھ کا 13 جون کو نئےمالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

حکومت سندھ کا 13 جون کو نئےمالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ ائیر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

ڈونلڈ ٹرمپ ائیر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

  • 2 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف نے ہماری معیشت کو آئی سی یو سے نکال آپریشن تھیٹر میں ڈال دیا، ماہر معاشی امور

آئی ایم ایف نے ہماری معیشت کو آئی سی یو سے نکال آپریشن تھیٹر میں ڈال دیا، ماہر معاشی امور

  • 7 گھنٹے قبل
 وزیر خزانہ نے قومی اقتصادی سروے جاری کر دیا

 وزیر خزانہ نے قومی اقتصادی سروے جاری کر دیا

  • 6 گھنٹے قبل
پانی روکا تو اعلان جنگ  ہو گا ، بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے ، بلاول بھٹو زرداری

پانی روکا تو اعلان جنگ ہو گا ، بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے ، بلاول بھٹو زرداری

  • 7 گھنٹے قبل
مالی سال 2025-26 بجٹ کی مجموعی مالیت 4223 ارب روپے سے زائد ہوگی

مالی سال 2025-26 بجٹ کی مجموعی مالیت 4223 ارب روپے سے زائد ہوگی

  • 3 گھنٹے قبل
عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

  • 5 گھنٹے قبل
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا ، مراد علی شاہ

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا ، مراد علی شاہ

  • ایک دن قبل
لکی مروت  : پولیس مقابلے کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت : پولیس مقابلے کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement