کوئی بھی صوبائی حکومت پی آئی اے خریدنا چاہے تو خرید سکتی ہے،عبد العلیم خان
میری ذمہ داری پی آئی اے کو بیچنے کی ہے ٹھیک کرنے کی نہیں ، عبدالعلیم خان


لاہور میں وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلف اٹھانے سے 6 ماہ پہلے ہی پی آئی اے کی نجکاری کا فریم ورک بن چکا تھا اور 830 ارب خسارہ تھا، میں آکر فریم ورک میں تبدیلی نہیں کرسکتا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی آئی اے کو ٹھیک کرنا یا چلانا میری ذمہ داری نہیں ہے،بلکہ میرا کام اس کی نجکاری کرنا ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیا پی آئی اے کا یہ حال میں نے کیا ہے؟ مجھ پر بات کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، انہوں نے کہا کہ بات کرنے والوں نے ذمہ داری پوری کی ہوتی تو مجھ تک معاملہ نہ آتا، مجھ سے پہلے بھی 25 وزیر رہے ہیں۔
عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ساتھ جس نے جو کیا وہ اپنے گریبان میں جھانکے، کون سی ایسی پارٹی ہے جس نے پی آئی اے کو ڈبویا نہ ہو، ہر ایک نے اپنے اپنے دور میں حصہ ڈالا کسی نے کم اور کسی نے زیادہ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے ایک قومی اثاثہ ہے اور میں اس کو اونے پونے داموں نہیں بیچ سکتا، مجھے کاروبار کرنا آتا ہے، میں لکھے ہوئے قانون سے نہیں ہٹ سکتا، مجھے اپنی ذمہ داریوں کااحساس ہے۔
وفاقی وزیر نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا اگر کوئی صوبائی حکومت قومی ائیر لائن کو خریدنا چاہتی ہے تو یہ اچھی بات ہے،تمام صوبائی حکومتیں ملکر پی آئی اے خریدنا چاہئیں تو بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں اس کی بولی ناکام ہونے کے بعد پہلے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پی آئی اے خریدنے کا عندیہ ظاہر کیا گیا جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کا یہ اہم بیان سامنے آیا کہ ان کی قومی ایئر لائن خریداری کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بات چیت ہوئی ہے۔
تاہم اس حوالے سے سنئیر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت پی آئی اے کو خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 5 گھنٹے قبل




