ایرانی سرزمین پر اسرائیل کے حملے ایران کی خودمختاری اور بین الااقوامی قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے،وزیر خارجہ


اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
اسلام آباد میں ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سید عباس عراقچی کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صوتحال پر بات ہوئی، ملاقات میں 1967سے پہلے کی سرحدوں کیساتھ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ہم اسرائیلی کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں ،اور قابض قوتوں کی دہشتگردی کے ذریعے فلسطین پر قبضے کی مذمت کرتے ہیں، سمجھتے ہیں اسرائیلی دہشتگردی کا مقصد قبضے کو طول دینا ہے۔
پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سرزمین پر اسرائیل کے حملے ایران کی خودمختاری اور بین الااقوامی قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکرگزار ہوں، پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، لبنان پر جارحیت جاری ہے، اسرائیلی رجیم نے ایرانی خود مختاری کی بھی کئی مرتبہ خلاف ورزیاں کیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر واضح اور مضبوط مؤقف ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچے تھے،جہاں ہوائی اڈے پر افغانستان اور مغربی ایشیا کیلئے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے ان کا شانداراستقبال کیا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال اور دو طرفہ تعلقات پر مشاورت بھی کریں گے۔
یہ دورہ پاک ایران تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔
خیال رہے کہ وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد سید عباس عراقچی کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago

سڈنی دہشتگردی واقعہ: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی سازشیں ناکام، حملہ آور بھارتی نکلے
- 2 minutes ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 16 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 16 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 16 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 16 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 hours ago

پاک بحریہ کاسمند ر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاورکا شاندار مظاہرہ
- 10 minutes ago


