- Home
- News
ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کے بارے میں کیا کہا؟
ماہرہ خان نے لندن میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی فلم کی کچھ تفصیلات بھی بتائیں
سپر اسٹار ماہرہ خان نے اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان ان دنوں برطانوی دارالحکومت لندن میں موجود ہیں، جہاں ان کی اور ہمایوں سعید کی آنے والی فلم کی شوٹنگ بھی جاری ہے۔
ماہرہ خان نے لندن میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی فلم کی کچھ تفصیلات بھی بتائیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اور ہمایوں سعید آنے والی فلم ’لو گرو‘ (Love Guru) کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں ، انہوں نے فلم کی کہانی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم نام سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی رومانوی کامیڈی ہوگی۔
ماہرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ ان کی فلم ’لو گرو‘ کو عید الفطر پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے اور گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اس کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے۔
ان سے قبل ہمایوں سعید بتا چکے ہیں کہ وہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے، انہوں نے ستمبر 2023 میں بتایا تھا کہ اداکارہ کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر سے شروع کی جائے گی۔
View this post on Instagram
’لو گرو‘ سے قبل دونوں 2015 کی رومانوی فلم ’بن روئے‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
مذکورہ فلم کے ذریعے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک دہائی بعد ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔
’بن روئے‘ میں دونوں کی جوڑی کو سراہا گیا تھا، دونوں اداکاروں کی مذکورہ فلم کے علاوہ بھی دیگر فلمیں اور ڈرامے شوٹنگ کے مراحل میں ہیں ۔
یورپی یونین کا پاکستان میں ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزا پر اظہار تشویش
- 11 hours ago
لوئر دیر بلامبٹ پارک پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں بھی نامکمل، جاری شدہ فنڈز غائب
- 10 hours ago
صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات
- 10 hours ago
کسانوں کے دن کسان دیوس پر بھارتی حکومت سے کسان بے حد مایوس
- 12 hours ago
پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے ، امریکہ کا پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ متعصبانہ ہے
- 12 hours ago
ملٹری کورٹس کی 9 مئی کے 25 ملزمان کو سزائیں ، عوامی رد عمل سامنے آ گیا
- 10 hours ago