وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 5th 2024, 7:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے آج(منگل کو) ایک بیان میں حملے میں ایف سی کے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اُن سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے اُن افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لئے انتھک کام کیا۔