دنیا
امریکی انتخابات میں نتیجہ برابر رہنے کی صورت میں کیا ہوگا ؟
صدارتی انتخابات میں فیصلہ کن مرحلے میں کئی ممکنہ منظر نامے سامنے ہیں جن میں ایک "برابری" بھی ہے
امریکا میں آج صدارتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے ، کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے تاہم سوال یہ ہے کہ دونوں صدارتی امیدواروں کا نتیجہ برابر رہنے کی صورت میں کیا ہوگا؟
صدارتی انتخابات میں فیصلہ کن مرحلے میں کئی ممکنہ منظر نامے سامنے ہیں جن میں ایک "برابری" بھی ہے،یہاں یہ سوال سامنے آتا ہے کہ کیا 2024 میں برابری کا منظر نامہ ممکن ہے؟سروے نتائج قریب قریب ہونے کے باوجود ماہرین نے برابری کا منظر نامہ خارج از امکان قرار دیا ہے تاہم اگر واقعی معرکہ برابری پر ختم ہو گیا تو پھر کیا ہو گا ؟ برابری کا منظر نامہ:
برابری کا منظر نامہ اس وقت سامنے آئے گا جب دونوں میں سے ہر ایک امیدوار 269 الیکٹورل ووٹ حاصل کرے،الیکٹورل کالج میں مجموعی ووٹوں کی تعداد 538 ہے،امریکی آئین میں اس صورت حال سے نمٹنے کا حل موجود ہے جہاں انتخابات کو ایوان نمائندگان منتقل کیا جاتا ہے اور پھر کسی ایک امیدوار کے لیے ووٹنگ ہوتی ہے،اس منظر نامے کے تحت ہر ریاست کا صرف ایک ووٹ ہوتا ہے، لہذا انھیں یا ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس کو ووٹ دینا ہو گا،البتہ نائب صدر کی ووٹنگ سینیٹ کے ذریعے ہوتی ہے، صدر کے انتخاب کے برخلاف ہر رکن کو ووٹ دینا ہوتا ہے۔ امریکا کی تاریخ میں اب تک صرف ایک مرتبہ یعنی سال 1800 میں تھامس جیفرسن اور آرون بور کے درمیان انتخابات میں برابری کا نتیجہ دیکھنے میں آیا !اب دیکھنا ہے کہ 2024 کے امریکی انتخابات کس منظر نامے کے منتظر ہیں ؟
پاکستان
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پرپہنچانے والوں کے ناپاک منصوبے ناکام ہوئے ہیں
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں نئے لوگوں کو شامل کیا جائے۔
ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جلد وفاقی کابینہ میں ردوبدل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود ساڑھے 17 فیصد سے 15 فیصد پر آنا خوش آئند ہے، مہنگائی بڑھنے کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد تک آگئی ہے۔
وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پرپہنچانے والوں کے ناپاک منصوبے ناکام ہوئے ہیں۔
پاکستان
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شریک ہوئے
جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
آئینی بینچ کیلئےسات ججز کے نام منظورہو ئے ہیں ،ججز میںجسٹس عائشہ ملک ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس مسرت ہلالی ، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہوا، جس میں 7 ممبران کی اکثریت سے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں آئینی بینچز کیلئے تمام سات پانچ کی اکثریت سے منظور ہوئے, جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بڑے اچھے ماحول میں ہوا, جوڈیشل میں یہ تجویز بھی آئی کہ تمام سپریم کورٹ ججز کو آئینی بینچز کیلئے نامزد کیا جائے۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شریک ہوئے۔
علاوہ ازیں نمائندہ پاکستان بار کونسل ایڈووکیٹ اختر حسین، فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد،عمر ایوب اور خاتون رکن روشن خورشید بروچہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس دو ہفتوں بعد دوبارہ ہوگا،آئندہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچز کیلئے ججز نامزد کیے جائیں گے۔
دنیا
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کردیا
ووٹ ڈالنے کےلیے سابق صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بچے بھی پولنگ اسٹیشن آئے
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کردیا۔
امریکا میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں ری پبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ ہے،امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پولنگ کے دوران اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا، امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے علاقے پام بیچ کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا،ووٹ ڈالنے کےلیے سابق صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بچے بھی پولنگ اسٹیشن آئے۔
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
دنیا ایک دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار