دنیا
امریکی انتخابات: اب تک کس کا پلڑا بھاری،ٹرمپ یا کملا ہیرس؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے 205 الیکٹوریل ووٹ جبکہ ان کی حریف کملا ہیرس کو اب تک صرف 117 ووٹ ہی حاصل ہوئے ہیں
امریکی صدارتی انتخابات کے لیے مختلف ریاستوں جن میں انڈیانا، کینٹکی، فلوریڈا، ورمونٹ، جارجیا سمیت کئی ریاستوں میں پولنگ ختم ہو گئی ، ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
سوئنگ اسٹیٹس میں سے ریاست شمالی کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا، اوہائیو ، الینوائے، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اب کے نتائج میں سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کملا ہیرس پر واضح برتری حاصل ہے، اب تک کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 205 الیکٹوریل ووٹ حاصل کر لیے ہے، جبکہ ان کی حریف امیدوار کملا ہیرس کو اب تک صرف 117 ووٹ ہی حاصل ہوئے ہیں۔
جبکہ 7 سوئنگ ریاستوں میں سے پانچ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ اور سابق امریکی صدر صرف 65 ووٹوں کی دوری پر ہے۔
دنیا
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق
قاہرہ سے مصری فوج کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران شلوفہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔
قاہرہ سے مصری فوج کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران شلوفہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا,بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
جرم
کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 چینی شہری زخمی ، دفتر خارجہ کا ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کا عزم
کراچی پولیس کے ایک افسر چینی شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سندھ نے پولیس اسٹیشن میں تصادم کی اطلاع دی
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ پاکستان ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پُرعزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، پاکستان ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پُرعزم ہے، مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اسلام آباد میں چینی سفارت خانے اور وزارت داخلہ سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نجی گارڈ سے تنازع کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں آج صبح کراچی میں 2 چینی شہری زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور چین قریبی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں، جو باہمی احترام اور مشترکہ تقدیر کے بندھن میں متحد ہیں۔
کراچی پولیس کے ایک افسر چینی شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سندھ نے پولیس اسٹیشن میں تصادم کی اطلاع دی۔
مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور پاکستان میں اداروں کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ آج کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہری زخمی ہوگئے تھے۔
جائے وقوع پر موجود صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فیضان علی نے کہا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ غیر ملکی شہریوں اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ) اے ایریا کے ایک پولیس اسٹیشن کی حدود میں تصادم ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے لیاقت نیشنل ہسپتال کے ترجمان کو یہ کہتے ہوئے رپورٹ کیا تھا کہ مرکز صحت میں 2 چینی شہریوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پاکستان
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پرپہنچانے والوں کے ناپاک منصوبے ناکام ہوئے ہیں
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں نئے لوگوں کو شامل کیا جائے۔
ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جلد وفاقی کابینہ میں ردوبدل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود ساڑھے 17 فیصد سے 15 فیصد پر آنا خوش آئند ہے، مہنگائی بڑھنے کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد تک آگئی ہے۔
وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پرپہنچانے والوں کے ناپاک منصوبے ناکام ہوئے ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت 2 دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
دنیا ایک دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر