جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف گلگت میں سیلاب متاثرین کے لیے نئے تعمیر شدہ گھروں کا افتتاح کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان  روانہ
وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف  ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان  روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم گلگت کے ضلع غذر کے ببر گاؤں میں 2022 کے سیلاب کے باعث تباہ ہونے والے مکانوں کی جگہ متاثرین کے لئے خصوصی طور پر تعمیر شدہ نئے گھروں کا افتتاح کریں گے۔

شہباز شریف گلگت میں متعدد ترقیاتی منصوبوں بالخصوص نلتر ایکسپریس وے، گریٹر واٹر سپلائی ہنزہ، عطاباد میں 54 میگاواٹ کے پن بجلی کے پلانٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد و افتتاح کریں گے۔

پاکستان

پاکستانی تاریخ میں مارخور کے شکار کیلئے سب سے بڑی بولی

امریکی شہری رونالڈ جوویٹن نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ ادائیگی کرتے ہوئے مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی تاریخ میں  مارخور کے شکار کیلئے سب سے بڑی بولی

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے چترال میں امریکی شکاری نے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر سیزن کے پہلے مارخور کا شکار کرلیا۔

امریکی شہری رونالڈ جوویٹن نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ ادائیگی کرتے ہوئے مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر فاروق نبی نے میڈیا کو بتایا کہ اکتوبر میں ہونے والی بولی میں امریکی شہری نے مارخور کا شکار کرنے کے لیے پرمٹ حاصل کیا تھا۔

فاروق نبی کے مطابق امریکی شہری رونالڈ جوویٹن نے اتوار 8 دسمبر کو وائلڈ لائف حکام کے زیرنگرانی پاکستان کے قومی جانور مارخور کا شکار چترال میں تھوشی شاشا کنزروینسی کے مقام پر کیا جبکہ شکار کیے گئے مارخور کی عمر 11 سال جبکہ سینگ کی لمبائی 49.5 انچ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں برس محکمہ وائلڈ لائف نے مارخور کے شکار کے لیے 4 پرمٹ فروخت کیے، اس نیلامی میں چترال کے تھوشی ون کنزرونسی اور تھوشی ٹو کنزرونسی کے دونوں پرمٹ ریکارڈ 2 لاکھ 71 ہزار فی پرمٹ کے حساب سے فروخت ہوئے تھے۔

فاروق نبی نے کہاکہ کوہستان کے علاقے کیگا کی کنزرونسی میں مارخور کے شکار کا ایک پرمٹ ایک لاکھ 81 ہزار ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا تھا جبکہ گہریت گول چترال کی کمیونٹی منیجیڈ گیم ریزرو میں مارخور کے شکار کا واحد پرمٹ ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی آمدنی کا 80 فیصد حصہ متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور جنگلی حیات کے تحفظ کی سرگرمیوں کے لیے بھی رقم دی جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

شازیہ منظور کو کونسا اداکار شادی کی پیشکش کرتا رہا؟

پشاور کا ایک اداکارمسلسل انہیں ایک ماہ تک شادی کے میسجز کرتا رہا، شازیہ منظور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شازیہ منظور کو کونسا اداکار شادی کی پیشکش کرتا رہا؟

پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اداکار نے ان سے شادی کے لیے منتیں کیں۔

حال ہی میں گلوکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات چیت کی۔

 اس موقع پر شازیہ منظور نے بتایا کہ افواہیں ہیں میری شادی ہوچکی ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، میری شادی ابھی نہیں ہوئی لیکن بہت جلد ہوجائے گی جس کے بعد میں اعلان کروں گی۔

اپنے انٹرویو میں گلوکارہ نے ایک دلچسپ قصہ بھی شیئر کیا انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پشاور کا ایک اداکارمسلسل انہیں ایک ماہ تک شادی کے میسجز کرتا رہا، اور محبت کے دعوے کرتا رہا کہتا رہا وہ کہتا تھا کہ وہ میری محبت میں گرفتار ہے میں اسے نظر انداز کرتی رہی جس کے بعد وہ تھک گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ منتیں کرنے والے اس اداکار نے بعد میں تھک کے میسج کیا کہ شادی نہیں کرنی تو نہ کریں لیکن  آئمہ بیگ، حمیرا ارشد یا حمیرا چنا میں سے کسی گلوکارہ کا نمبر دے دیں۔

شازیہ منظور نے شادی کی پیشکش کرنے والے اداکار کا نام نہیں بتایا تاہم انہوں نے اتنا ضرور کہا کہ اس کا تعلق پشاور سے ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی رکنیت بحال کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

سپریم کورٹ کے ریگولر بینچ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ان ک رکنیت بحال کر دی۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس عائشہ ملک بھی تین رکنی بینچ کا حصہ تھیں۔ دوران سماعت، عادل بازئی کے وکیل تیمور اسلم نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کا حوالہ دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے تیمور اسلم سے مکالمہ کیا کہ او ہو کیا آپ واقعی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر انحصار کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ اب تو وہ کہتے ہیں ترمیم بھی آچکی ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد ہو چکا ہے، بہرحال چلیں آگے بڑھیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیا آپ اس کیس میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر انخصار کر سکتے ہیں، کیا عادل بازئی مخصوص نشستوں والے 81 ممبران کی فہرست کا حصہ تھے۔

ریگولر بینچ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں بتایا گیا الیکشن کمیشن ڈیکلریشن نہیں دے سکتا، عدالت کو بتایا گیا امیدوار کا تعلق کس جماعت سے ہے یہ تعین کرنا سول کورٹ کا کام ہے۔

سپریم کورٹ ریگولر بینچ نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عادل بازئی نے 8 فروری کو منعقدہ انتخابات میں آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم بجٹ سیشن کے دوران انہوں نے پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے عادل خان بازئی کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر ایاز صادق کو بھجوایا تھا جس میں آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشست کو خالی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

بعدازاں اسپیکر ایاز صادق نے مزید کارروائی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کیا تھا جس نے ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں این اے 262 کوئٹہ ون کی نشست کو خالی قرار دے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll