دنیا

امریکی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی نتائج کہاں دیکھیں گے؟

ٹرمپ انتخابی نتائج اپنے الیکشن آفس میں دوستوں اور پارٹی ورکرز کے ہمراہ دیکھیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 6th 2024, 10:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی نتائج کہاں دیکھیں  گے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد پارٹی ورکرز اور مہمانوں کے ہمراہ انتخابی نتائج دیکھنے کے لیے الیکشن آفس میں انتظامات کر لیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن آفس میں تمام بڑے نیوز چینلز کی اسکرینیں لگا دی گئی ہیں، اس حوالے سے ساؤنڈ ٹیسٹنگ جاری ہے اور بڑی اسکرینیں مختلف ٹی وی نیٹ ورکس کی کوریج کو پیش کر رہی ہیں۔

 یہ انتظام ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی واچ پارٹی کے مقام کے اندر قائم کیا گیا ہے، جہاں ان کے حامیوں اور قوم سے خطاب کے لیے اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔

 الیکشن آفس میں ایک بینر لٹکا ہوا ہے جس پر لکھا ہے کہ ‘ٹرمپ اسے ٹھیک کریں گے۔

واضح رہے کہ  اس سلوگن کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں متعدد بار استعمال کیا۔

جلد ہی مدعو مہمانوں  کے آنے کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ انتخابی نتائج دیکھیں گے۔

تاہم فی الحال ڈونلڈ ٹرمپ مار لاگو میں عشائیہ کریں گے اور اگلے چند گھنٹے قریبی خاندان، دوستوں اور ایلن مسک جیسے عطیہ دہندگان کے ساتھ گزاریں گے۔

واضح رہے کہ اب تک ری پبلکن امیدوارٹرمپ 230 الیکٹوریل ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور ان کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے محض 40 ووٹ درکار ہیں، جبکہ ان کی حریف امیدوار کملا ہیرس ابھی تک 205 ووٹ ہی حاصل کر سکی ہیں۔