جی این این سوشل

دنیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا

67 سالہ سوزی ویلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوزی وائلز ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر تھیں، 67 سالہ سوزی ویلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔سوزی وائلز مشہور فٹبال پلیئر اور اسپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں۔

انتخابات میں کامیابی کے 2 دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتوحات میں سے ایک حاصل کرنے میں میری مدد کی، وہ میری 2016ء اور 2020ء دونوں کی کامیاب مہموں کا ایک لازمی حصہ تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز مضبوط اور ہوشیار ہیں، ان کی عالمی سطح پر تعریف اور احترام کیا جاتا ہے۔

جرم

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک، 4 اہلکار شہید

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکورٹی فورسز اور خوراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی  فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک، 4 اہلکار شہید

جنوبی وزیر ستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک ، مادر وطن کی حفاظت کیلئے 4 جوانوں نے بھی جان کا  نذرانہ پیش کیا۔

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکورٹی فورسز اور خوراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 

سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے مقابلہ کرتے ہوئے 5خوارج ہلاک کر دیئے،شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادر وطن کے 4سپوت بھی مادر وطن پر قربان ہو گئے ،شہداء میں نائب صوبیدار تائب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود، لانس نائیک حبیب اللہ شامل۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہیں، ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں ۔ 

دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار طیب شاہ کی عمر 38 برس،تعلق ٹانک سے تھا،شہید لانس نائیک گلاب زمان کی عمر 30 سال اور تعلق ضلع کرک سے تھا،لانس نائک شہید مزمل محمود کی عمر 30 برس تعلق ضلع کرک سے تھا،لانس نائک حبیب اللہ کی عمر 28 برس تعلق اورکزئی سے تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخصوص نشستیں، خیبر پختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مخصوص نشستیں، خیبر پختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

مخصوص نشستیں، خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رٹ پٹیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دینے کے خلاف دائر کی جائے گی۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اعلیٰ عدلیہ کی حکم عدولی پر الیکشن کمشنر توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کے مرتکب ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے باوجود مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ، خیبر پختونخوا کے سینیٹ سیٹوں پر انتخابات کیلئے شیڈول بھی تاحال جاری نہیں کیا گیا، رٹ پٹیشن کی منظوری وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کابینہ نے پٹیشن دائر کرنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کو اجازت دے دی، سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن پہلے تاخیری حربے استعمال کر رہا تھا اب کھلم کھلا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف کی کوئٹہ میں جلسے کی درخواست مسترد

 پی ٹی آئی نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی درخواست مسترد کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف کی کوئٹہ میں جلسے کی درخواست مسترد

کوئٹہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی آج جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

 پی ٹی آئی نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تاہم انتظامیہ نے جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق  ایوب اسٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات اور ہاکی گراؤنڈز پر محکمہ کھیل کے مقابلے ہورہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں عوامی اجتماعات کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ دہشت گرد اپنی کارروائی کرسکتے ہیں، بلوچستان میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll