جی این این سوشل

کھیل

بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل

محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پوری تیاریاں کر رہا ہے، قوم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح پرمبارکباد دیتا ہوں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا پر خبریں آرہی ہیں کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی جب کہ بھارت سے ہائبرڈ ماڈل پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست دور رکھا جائے، اب تک مجھے یا پی سی کو بھارت کے انکار کا کوئی لیٹر نہیں ملا جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر بھی آگاہ نہیں کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں کہ اگرکوئی ایسی چیز ہوگی تو ان رائٹنگ دیں گے، ہمیں تب ہی قابل قبول ہوگا جب رائٹنگ میں دیں گے۔

انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جو فیصلہ کرے گی مجھےعمل کرنا پڑے گا، پاکستان ہر بار بھارت کے ساتھ مثبت رویہ رکھتا ہے لیکن اب امید نہ کریں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پوری تیاریاں کر رہا ہے، قوم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح پرمبارکباد دیتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیم اچھی خوشخبریاں دے گی، کوچ کے حوالے سے آئندہ چند روز میں فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرسکتی جب کہ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے تاہم بھارت اپنے میچز دبئی میں کرانا چاہتا ہے۔

 

 

تفریح

سدھو موسے والا کے بھائی کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی

تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ خدا نے انہیں ایک اور بیٹے سے نوازا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سدھو موسے والا کے بھائی کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی

سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی۔

بھارتی پنجاب کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے شبھدیپ سنگھ کی پہلی تصویرانسٹا گرام پر شئیر کردی۔

والدین کی جانب سے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  ننھا شبھدیپ مسکراہٹ لیے والد بلکار سنگھ کی گود میں بیٹھا ہے، جبکہ انکی والدہ چرن کور بھی برابر میں موجود ہیں۔

 تصویر کے ساتھ گرومکھی زبان میں لکھے گئے  کیپشن میں انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ خدا نے انہیں ایک اور بیٹے سے نوازا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sidhu Moosewala (ਮੂਸੇ ਆਲਾ) (@sidhu_moosewala)

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے  اس پوسٹ کو سراہا اور محبت کا اظہار کیا گیا۔ کچھ نے لکھا کہ ”سدھو واپس آگیا، اور کچھ صارفین نے لکھا کہ  چھوٹا سدھو بلکل  اپنے بڑے بھائی جیسا دکھتا ہے۔“

واضح رہے کہ 28 سالہ گلوکار سدھو موسے والا کو 2022 کے موسم گرما میں مانسا ضلع کے ایک  گاؤں میں متعدد گولیاں مار دی گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کی موت کے پیچھے مشہور بدنام زمانہ گینگ لارنس بشنوئی گینگ  کا ہاتھ ہے۔ خیال رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بالی وڈ کے مختلف اداکاروں کو دھمکیاں دینے کی خبریں آئے روز میڈیا پر آتی  رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کے والدین  بلکور سنگھ اور چرن کور کے ہاں بڑھاپے میں مارچ 2024 میں ایک اور بیٹے کی پیدائش ہوئی جو کسی معجزے سے کم نہیں تھی۔

بالا آخر بچے کی پیدائش کے 8 ماہ بعد آج 7 نومبر 2024 کو سدھو موسے والا کے والدین نے آخرکار آنجہانی گلوکار کے ننھے منے بھائی کا چہرہ ظاہر کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش  برسانے کا فیصلہ

سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش  برسانے کا فیصلہ

لاہور میں فضائی آلودگی اوراسموگ کی بگڑتی ہوئی  صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد  نمی  کا امکان ہے۔

سیکریٹری ماحولیات راجاجہانگیر انور کا کہناتھا کہ نمی والےبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا۔

اس حوالے سے آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، جبکہ مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کرلی گئی  ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا کے بارڈرز کو محفوظ بنانے اور تارکین وطن کو ملک بدر کرنے پر قائم ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کے امریکا آنے کے خلاف بالکل نہیں ہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ امریکا آئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کے بارڈرز کو محفوظ بنانے اور تارکین وطن کو ملک بدر کرنے پر قائم ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی انتخابات جیتنےکے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی آمد روکنے اور انہیں امریکا سے نکالنے کے اپنے بیانات پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو اپنا پہلے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا کے بارڈرز کو محفوظ بنانے اور تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اپنے بیانات پر قائم ہیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق لوگوں کی ملک بدری کی قیمت کے سوال پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ یہ قیمت کی بات نہیں ہے، خاص کر ایسے وقت میں جب لوگوں کو قتل کیا جائے اور منشیات گینگ ملک کو تباہ کررہے ہیں تو ایسے میں لوگوں کو واپس جانا ہوگا اور اس کے سوائے کوئی اور راستہ نہیں۔ 

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کے امریکا آنے کے خلاف بالکل نہیں ہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ امریکا آئیں۔ 

 ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں تارکین وطن کی تعداد لاکھوں میں ہےاور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ لوگوں کو ملک بدر کرنے کے پلان میں حکومت کو معاشی اور نقل و حمل کے چیلنجز درپیش ہونگے۔ 

واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں تارکین وطن کی امیگریشن روکنے اور غیر قانونی رہائش پذیر لوگوں کو نکالنے کی بات کرتے رہےہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll