دنیا
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 31 سے زائد افراد شہید
بیروت کے جنوبی مضافات میں شدید اسرائیلی بمباری کے بعد کئی بچوں سمیت کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے، لبنانی حکام
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کیے گئے تازہ فضائی حملوں میں مزید 31 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے۔
رائٹر کی رپورٹ کے مطابق لبنانی حکام نے ہفتے کے روز کہا کہ گزشتہ روز دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں شدید اسرائیلی بمباری کے بعد کئی بچوں سمیت کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کو دیر گئے کوسٹل سٹی طائر میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے اس سے قبل شہر کے بڑے حصے کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا لیکن جمعہ کے حملوں سے قبل اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کوئی احکامات شائع نہیں کیے تھے۔
وزارت صحت نے کہا کہ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حملے کے بعد برآمد ہونے والے جسم کے دیگر حصوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ہفتے کے روز قریبی قصبوں میں ہونے والے حملوں سے حزب اللہ سے وابستہ امدادی گروپوں کے سات طبی ماہرین سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے جبکہ تاریخی شہر بعلبیک کے ارد گرد مشرقی میدانی علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 20 مزید افراد ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے طائر اور بعلبیک کے علاقوں میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے جن میں جنگجوؤں، آپریشنل اپارٹمنٹس اور ہتھیاروں کے اسٹور شامل ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال کے دوران لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3,136 افراد ہلاک اور 13,979 زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 619 خواتین اور 194 بچے شامل تھے۔
علاقائی
پنجاب بھر میں 15 نومبر کو "نماز استسقاء" ادا کرنے کا فیصلہ
محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعے کو صوبہ بھر میں " نماز ِ استسقاء" کا اہتمام کیا جائے گا
پنجاب بھر میں 15 نومبر کو "نماز استسقاء" ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعے کو صوبہ بھر میں " نماز ِ استسقاء" کا اہتمام کیا جائے گا۔ نماز استسقاء اجتماعی توبہ استغفار اور بارانِ رحمت کی طلب کا ذریعہ ہے۔
محکمہ اوقاف کے مطابق صوبے میں اس وقت بارش کی اشد ضرورت ہے جس سے اسموگ کے اثرات کم ہوں گے۔ خطّے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کو کئی روز سے شدید دُھند اور اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ اسموگ سے نظام زندگی متاثر ہے اور فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہوچکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا جس سے اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی تاہم لاہور اور گردو نواح میں بارش کے امکانات کم ہیں۔
واضح رہے کہ استسقاء کے معنی ہیں بارش مانگنا۔ خشک سالی اور بارش نہ ہونے کے وقت میں کھلے میدان میں یہ نماز ادا کی جاتی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ سے عاجزی وانکساری سے گڑگڑاتے ہوئے بارش طلب کی جائے۔
پاکستان
انجینئر محمد وسیم یونس نے منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی عہدے کا چارج سنبھال لیا
نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد انجینئر محمد وسیم یونس نے منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے
پاکستان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر سے COP29 کے موقع پر ملاقات
نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر سے COP29 کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر، آشیم شٹائنر، نے باکو، میں COP29 کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم اور مسٹر شٹائنر نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون، سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد، اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت ایک دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تفریح ایک دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
علاقائی ایک دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے