پاکستانی پیس اٹیک کے سامنے میزبان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی


تیسرے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس کی بہترین باؤلنگ، آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف دے دیا۔
میزبان آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری، آسٹریلوی اوپنر بلے باز جیک فریزر 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے، کینگروز کا دوسرا نقصان 39 رنز پر ہوا جب آرون ہارڈی شاہین آفریدی کی گیند پرآغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، کپتان جوش انگلیس 19 گیندوں پر صرف 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کو کیچ تھما پر پویلین چلتے بنے جبکہ اوپنر میتھیو شارٹ کو حارث رؤف نے چلتا کیا۔
واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز پر مشتمل آخری ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی کپتان ممد رضوان نے ٹاس جیت کر کینگروز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔
پاکستان کے پاس اب بہترین موقع ہے کہ وہ 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے، اس سے قبل 2002 میں پاکستان نے کینگروز کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔
تین میچز کی سیریز پر مشتمل آخری ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کینگروز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ مختلف نہیں لگ رہی اس لیے پہلے بولنگ کررہےہیں، پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔
پاکستان کا اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ میں کپتان جوش انگلس، میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، اسپینسر جانسن اور لانس مورس

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 12 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 11 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل









