جی این این سوشل

پاکستان

جوہر ٹاؤن دھماکےکی تفتیش میں اہم پیشرفت

کراچی: لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن کے دھماکے کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے، واقعے میں ملوث گرفتار ملزم پیٹرپال ڈیوڈ پال کے گھر کا سراغ لگایا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جوہر ٹاؤن لاہوردھماکےکی تفتیش میں اہم پیشرفت
جوہر ٹاؤن لاہوردھماکےکی تفتیش میں اہم پیشرفت

 

جی این این کے مطابق ڈیوڈ پال مبینہ طور پر محمودآباد کا رہائشی ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رات گئے ڈیوڈپال کے گھر پر چھاپہ مارا۔  گھرکی تلاشی کے دوران چنددستاویزات قبضے میں لےلی گئیں ہیں ۔ تاہم چھاپے کےدوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید پڑھیں : سعودی عرب پہنچنے والوں کے لیے نئے ضوابط لاگو

 

 

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بڑے دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔ دھماکے کے بعد حساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا تھا ، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے ۔

مزید پڑھیں : پی ٹی ائی کے وزیر تعلیم کا وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان

دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کا تعلق حافظ آباد سے نکلا ، جبکہ حساس  اداروں کی کل کی کارروائی سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ لاہور سے ایک مشتبہ شخص کو طیارے سے آف لوڈ کر کے تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیاتھا۔ 

 

پاکستان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات

ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کی  اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات  کی ۔

علی امین گنڈاپور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔ علی امین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے کانفرنس روم میں ملاقات کروائی گئی،ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی،ملاقات میں ملکی،پارٹی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے  نابینا افرا د سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت  جاری کی ہے۔


وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔پولیس کے سرپھاڑنے کے باوجودوزیراعلیٰ نےنابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت  کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تقرری کے احکامات کی روشنی میں منگل کو لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم فوجی عہدوں پر اپنی خدمات کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll