جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب پہنچنے والوں کے لیے نئے ضوابط لاگو

جدہ : سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوا بازی نے مملکت آنے والوں کے لیے ہوٹل قرنطینہ کے نئے ضوابط جاری کردیے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب پہنچنے والوں کے لیے نئے ضوابط لاگو
سعودی عرب پہنچنے والوں کے لیے نئے ضوابط لاگو

 

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی کے کہناہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے تمام لوگوں پر ہوٹل قرنطینہ کا اصول لاگو کیا جائے گا۔  تاہم قرنطینہ سے مندرجہ ذیل زمروں میں شامل افراد مسشنیٰ ہوں گے ۔ سعودی خواتین و حضرات ، سعودی کی غیر ملکی بیوی اور ماں ، سعودی خاتون کا غیر ملکی شوہر اور اس کی ماں ، سعودی خاتون کے غیر ملکی بیٹے و بیٹیاں اور سعودی فیملی کے ہمراہ آنے والے گھریلو کارکن ۔

مزید پڑھیں : 10سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے کویت کا ویزا بحال

 

محکمہ شہری ہوابازی کا کہناہے کہ مذکورہ زمرے میں شامل افراد کوسات روز تک ہاؤس آئسولیشن کی پابندی کرنا ہوگی البتہ آئسولیشن  کے چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا، محکمہ سول ایوی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ اگر ممنوعہ ممالک سے آنے ولے مسشنیٰ زمروں میں شامل غیر ویکسین یافتہ سعودی شہری ہاؤس آئسولیشن  اور چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی سے بھی مسشنیٰ ہوں گے ۔

مزید پڑھیں : کویت میں موجود غیرملکیوں کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی

 

محکمہ شہری ہوابازی نے توجہ دلائی کہ غیر ویکسین یافتہ سعودی شہریوں پر پابندی ہوگی کہ وہ مملکت سے باہر جاتے وقت سفر سے قبل 72گھنٹے کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کرائیں ۔ ایسےشہریوں پر ہوٹل قرنطینہ یا مملک واپسی پر پی سی آر کی پابندی نہیں ہوگی ۔ ویکسین یافتہ صحت کارکنان ، انکے اہل وعیال اور 18 برس سے کم عمر کے ان کے اعزہ سے مملکت سے روانہ ہونے سے قبل 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کے لیے کہا جائیگا۔ محکمہ شہری ہوابازی کا کہناہے کہ غیر ویکسین یافتہ سفارتکاروں اور ان کے اہل و عیال پر پابندی ہوگی کہ وہ سفر سے تقریباََ 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرائیں ۔

مزید پڑھیں : "HAHA" کی ایموجی استعمال کرنا حرام ہے، بنگلادیشی عالم دین

 

سات روز تک ہاؤس آئسولیشن کی پابندی کریں اور چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ کرائیں ۔ محکمہ شہر ہوابازی نےتاکید کی ہے کہ مملکت سے روانگی سے قبل غیر ملکی کو منظور شدہ لیبارٹری سے پی سی آر کی منفی رپورٹ پیش کرناہوگی ۔ اور اپنے ملک کے سرکاری ادارے سے مصدقہ ویکسین سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔اس حوالے سے یہ پابندی بھی لازمی ہوگی کہ ویکسین وہ ہو جو سعودی عرب میں منظورشدہ ہو۔ غیر ملکی کو ہوٹل قرنطینہ پیکج بھی خریدنا پڑےگا۔

مزید پڑھیں : گرمیوں کی چھٹیاں کب سے کب تک دی جائیں ، اہم تجویز زیر غور 

محکمہ شہری ہوابازی نے فضائی کمپنیوں کو ہدایات کی ہے کہ وہ ہوائی اڈوں اور ان سے منسلک اداروں میں امدورفت اور موجودگی کے دوران کورونا ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی ۔ ویکسین لگوانے والے مسافروں اور سفارتکاروں کے لیے الگ ٹریک ہوں گے ۔

مزید پڑھیں : پی ٹی ائی کے وزیر تعلیم کا وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان

 

محکمہ شہری ہوابازی نے خبردار کیا ہے کہ ہاؤس آئسولیشن یا ہوٹل قرنطینہ کیا ہے ، ان کے ہاؤس آئسولیشن یا ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کی خلاف ورزی پر دو لاکھ ریال تک جرمانہ یا دو برس تک قید کی سزا مقرر ہے جو ایک وقت میں دونوں بھی دی جاسکتیں ہیں۔

مزید پڑھیں : حج درخواستوں کی وصولی  کے حوالے سے اہم  اعلان کردیا گیا

 

خلاف ورزی دہرانے پر سزا دگنا ہوجائیگی ۔ اس کے علاوہ غیر ملکی کو ملک بدر بھی کیا جاسکتاہے ۔

تجارت

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے

گزشتہ ماہ ٹماٹر 24.34 فیصد، سبزیاں 18 فیصد سے زائد سستی ہوئیں، ستمبر میں پھل 4.49 فیصد جبکہ گندم کا آٹا 5.53 فیصد تک سستا ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔

شہری علاقوں میں مہنگائی 9.3 فیصد، دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد پر آگئی ،ستمبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.9 فیصد کے سنگل ڈیجیٹ پر آگئی۔ 
گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی،شہری علاقوں میں مہنگائی 9.3 فیصد، دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد پر آگئی، ستمبر 2024 میں مہنگائی حکومتی اندازوں سے بھی کم سطح پر آگئی، حکومت نے ستمبر اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی ۔

گزشتہ ماہ ٹماٹر 24.34 فیصد، سبزیاں 18 فیصد سے زائد سستی ہوئیں، ستمبر میں پھل 4.49 فیصد جبکہ گندم کا آٹا 5.53 فیصد تک سستا ہوا، ایک ماہ میں گندم 4.46 فیصد، دال مسور4فیصد، ماش 2.67 فیصد سستی رہی۔

گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں بیسن 15 فیصد، دال چنا 13.48 فیصد مہنگی ستمبر میں انڈے 7.33 فیصد، سفید چنے 5 فیصد مہنگے ہوئے، پیاز 5 فیصد، مصالحے 3.32 فیصد، ریڈ میڈ فوڈ 2.54 فیصد مہنگی ہوئی،ایک ماہ میں گوشت 2.37 فیصد آلو 1 فیصد تک مہنگے ہوئے ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ترک صدر کا عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ

اگر سلامتی کونسل اسرائیل کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوتی تو جنرل اسمبلی کو طاقت کے استعمال کی سفارش کرنی چاہیے، رجب طیب اردوان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترک صدر کا عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر  اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ سے غزہ اور لبنان میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی صورت میں اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ کردیا۔

انقرہ میں کابینہ اجلاس کے بعد بات چیت کرتے ہوئےترک صدر نے کہا کہ اگر سکیورٹی کونسل اسرائیل کو غزہ اور لبنان پر حملوں سے باز رکھنے میں ناکام ہوتی ہے تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 1950 میں منظور کی گئی قرارداد کے تحت اسرائیل کیخلاف طاقت کے استعمال کی تجویز پیش کرے۔

 صدر اردوان نے کہا کہ اگر سکیورٹی کونسل اسرائیل کو روکنے کیلئے مضبوط ارادے کا اظہار کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے طاقت کے استعمال کی تجویز پیش کرے جس طرح 1950 میں ’Uniting for Peace resolution‘ کے تحت کیا گیا تھا۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مضبوط مؤقف پیش کرنے میں ناکامی بھی افسوسناک ہے، انہیں جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کیلئے معاشی، سفارتی اور سیاسی نوعیت کے سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔

یاد رہے کہ نیٹو اتحادی ترکیہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف غزہ میں تباہ کن حملوں اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے خلاف کھولے گئے محاذ پر اسرائیل کی کھلی مذمت کرتا رہا ہے۔

ترکیہ غزہ جنگ کے بعد  اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کرنےکے علاوہ عالمی عدالت میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں فریق بننے کیلئے درخواست بھی دے چکا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اگر سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل ارکان برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکا کسی معاملے پر اتفاق نہیں کرپاتے، اور اختلاف کے باعث عالمی امن برقرار رکھنے میں ناکام ہوتے ہیں تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اس معاملے میں مداخلت کرسکتی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ سکیورٹی کونسل اقوام متحدہ کا واحد ادارہ ہے جو عام طور پر پابندیاں لگانے  یا طاقت کے استعمال جیسے فیصلے کرنے اور انہیں قانونی طور پر لاگو کرنے کا  اختیار رکھتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

رمضان شوگر مل ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا

نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رمضان شوگر مل ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت  ریلیف مانگ لیا

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے، عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔

بعد ازاں، احتساب عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا، عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

واضح رہے کہ 18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔

عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll