جی این این سوشل

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر فی اونس جب کہ مقامی سطح پر 1300 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق  ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

ملک میں 24 گرام سونے کی قمیت میں  1300 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت  میں 1115 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے دس گرام سونے کی نئی قیمت  2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی دیکھی گئی  ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 2670 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

علاقائی

استور سے راولپنڈی  جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک

ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

استور سے راولپنڈی  جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک

 گلگت بلتستان کے علاقے استور سے راولپنڈی  جانیوالی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گرگئی ہے، جس میں 25 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دریا سے 4 خواتین سمیت 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی ہے، جسے  ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی لڑکی مبینہ طور دلہن بتایا گیا ہے، جبکہ 10 لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حادثے کے باعث قریب ترین  ہسپتال اور گلگت سب ڈویژن جگلوٹ میں سول ہسپتال کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر کو تھلیچی پل کے قریب حادثہ پیش آیا اور دریا میں جاگری۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے باراتیوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔
ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔  

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی کے لیے تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی باکو میں جمہوریہ چیک کے وزیراعظم پیٹر فیالا سے ملاقات ہوئی۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک جمہوریہ چیک دیرینہ تعلقات کثیر الجہتی شعبوں پر محیط ہیں۔

دونوں ہم منصب کے درمیان اقتصادی ترقی، مشترکہ علاقائی اورعالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی کے لیے تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ چیک کی کمپنیز کو سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی حالیہ دور میں اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی عالمی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کےعلاقائی اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سلامتی، پائیدار ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے متاثر ہوا ہے، موسمیاتی اثرات سے بچاؤ کے اقدامات کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ادکارہ یشما گل کو شادی کے لیے کتنے لوگوں کی درخواستیں آئیں؟

پاکستان شوبز کی معروف ادکارہ یشما گل کورشتہ ایپ  پر اب تک ہزاروں لوگوں کے رشتے کی درخواستیں آ چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ادکارہ یشما گل کو شادی کے لیے کتنے لوگوں کی درخواستیں آئیں؟

اداکارہ یشما گِل کو ’رشتہ ایپ‘  پر رشتے کیلئے 10 ہزار  درخواستیں  موصول ہوگئیں۔
پاکستان شوبز کی معروف ادکارہ یشما گل کورشتہ ایپ  پر اب تک ہزاروں لوگوں کے رشتے کی درخواستیں آ چکی ہیں۔
ادکارہ یشماگل نے  رشتہ کرانے والی آنٹیوں سے تنگ ہو کر حال ہی میں رشتہ ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے، جہاں ان کو دنیا بھر سے شادی کی پیشکش ہونے لگی ہیں، ادکارہ کا کہنا ہے کہ ان کوشادی کے لیے اب تک دس ہزار لوگوں کے رشتے آ چکے ہیں۔ 
تاہم  اب دیکھنا یہ ہے کہ اداکارہ کے خوابوں کا شہزادہ کون بنے گا اورکس خوش قسمت کے نام کا قرعہ نکلتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ  نے  ایک نجی  ٹی وی شو میں اعتراف کیا تھا کہ  آج کل میاں تلاش کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے، میں نے ایک اچھے رشتے کی تلاش کیلئے میرج بیورو سے رابطہ کیا تھا جس کیلئے انہوں نے مجھ سے  8 لاکھ فیس مانگی تھی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll