تجارت

معاشی مستقبل کا فیصلہ، آئی ایم ایف کاوفد  پاکستان پہنچ گیا

وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف وفد کو پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Nov 11th 2024, 4:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
معاشی مستقبل  کا فیصلہ، آئی ایم ایف کاوفد  پاکستان پہنچ گیا

آئی ایم ایف کا  وفد مذاکرات کے لیے  پاکستان پہنچ گیا ہے، وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف وفد کو پہلی سہہ ماہی کے دوران معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کیساتھ تعارفی سیشن میں معاشی اہداف پر رپورٹ جمع کرائی، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کا آغاز ہو گیا، تعارفی سیشن میں معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیرمملکت برائے خزانہ نے تعارفی سیشن میں وفد کو معاشی صورتحال پر بریف کیا، تعارفی سیشن میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، سٹیٹ بنک حکام شریک ہوئے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی اہداف پر وفد کو بریف کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ممکنہ منی بجٹ کے خدوخال پر بھی بات چیت ہو گی، آئی ایم ایف وفد کو صوبائی سطح پر زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے جولائی سے ستمبر تک محصولات اہداف پر وفد کو آگاہ کیا گیا، آئی ایم ایف وفد رپورٹ دیکھ کا جائزہ لیکر متعلقہ وزارتوں سے مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف نیتھن پورٹر کریں گے، وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔