جی این این سوشل

تجارت

شوگرکے مریض اب بے خوف ہوکر آم کھا سکتے ہیں

ویب ڈیسک :پاکستان میں شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری آگئی ، اب شوگر کے مریض بے خوف ہوکر ’پھلوں کے بادشاہ‘ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شوگرکے مریض اب بے خوف ہوکر آم کھا سکتے ہیں
شوگرکے مریض اب بے خوف ہوکر آم کھا سکتے ہیں

آم ایک ایسا پھل ہے جس کو بچے ، بڑے سبھی شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں اور پاکستانی آم دنیا بھر میں اپنے  رنگ ، خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے مشہور ہیں ۔  لیکن  ایسے افراد جنہیں ذیابیطیس یا شوگر ہو وہ اس پھل کی افادیت سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ لیکن اب ایسا ہرگز نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان میں بھی اب ایسے آم تیار کرلیے گئے ہیں جنہیں شوگر کے مریض بنا کسی ہچکچاہٹ کے خوب مزے سے کھا سکتے ہیں۔

 صوبہ سندھ کے ضلع  ٹنڈو الہ یار میں ایک نجی زرعی  فارم میں ماہرین نے  سائنسی طور پر پھل میں تبدیلی کے بعد پاکستان میں شوگر فری آموں کی تین نئی اقسام متعارف کروائی  ہیں ۔  نئی متعارف شدہ آموں کی یہ اقسام    ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہترین  تصور کی جارہی ہیں کیونکہ ان میں چینی کی مقدار صرف  چار سے چھ فیصد  تک موجود ہے ۔  

مقامی منڈیوں میں ، یہ آم سونارو ، گلین اور کیٹ کے نام سے دستیاب ہیں ۔  ان آموں میں موجود اقسام میں "کیٹ " کی قسم میں چینی کا سب سے کم تناسب ہے جو کہ  4.7 فیصد تک ہے ، اسی طرح بالترتیب  سونارو اور گلین  میں چینی کی سطح  5.6  اور 6 فیصد تک ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان شوگر فری آموں پر تحقیق کا  آغاز   ایم  ایچ پنہوار فارمز  نے پانچ سال قبل کیا تھا ،  اس پورے عمل سے وابستہ ایک شخص نے انکشاف کیا ہے کہ نامیاتی کاشتکاری کے ماہر ین نے پھلوں پر وسیع پیمانے پر تحقیقی مضامین اور کتابچے شائع کیے ہیں۔حکام  کے مطابق ، ایم ایچ  پنہور  فارمز نے پانچ سال تک آم پر تحقیق کی اور سائنسی لحاظ سے اسے بہتر ین بنانے کی کوشش کے بعد  ان تینوں پھلوں کو پیش کیا۔ آم میں زیادہ تر حرارے  چینی  کے ہوتے ہیں جس کے باعث ذیابطیس  کے مریض انہیں کھانے سے محروم رہتے ہیں ۔تاہم  چینی سے پاک ان آموں کی افادیت،  ذیابیطس کے مریضوں کے لئے  کسی نعمت سے کم نہیں  ہے ۔

دنیا

ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

نیتن یاہو کو سمجھ جانا چاہئے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب آئے گا، ایرانی سپریم لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے سرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ "اللّٰہ کی مدد سے مزاحمت محاذ جو ضرب صیہونی ریاست کو لگائے گا وہ اس سے کہیں زیادہ شدید اور تکلیف دہ ہوگی"

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیتن یاہو کو عبرانی زبان میں سخت پیغام دینے ہوئے کہا کہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا فیصلہ کن جواب ہے، حملہ ایران کے مفاد میں کیا، نیتن یاہو کو سمجھ جانا چاہئے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب آئے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ عبرانی زبان میں کی ہے اور یہ پوسٹ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل برسانے کے چند ہی لمحے بعد کی گئی۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیو اٹم ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش  کرکٹ ٹیم  ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان  پہنچ گئی

انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے ملتان پہنچ گئی۔

رات گئے انگلش ٹیم آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی قیادت میں پاکستان پہنچی، انگلینڈ کی ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے بقیہ دو میچز 15 سے 19 اکتوبر تک ملتان جبکہ 24 سے 28 تک راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے، عملہ خوفزدہ ہوکر بنکر میں چھپ گیا اور فوری پولیس طلب کرلی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ہی پولیس نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی۔ اسرائیلی سفارتخانہ ڈنمارک کے شمالی مضافات میں واقع ہے۔

مذکورہ واقعہ کے بعد دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتخانوں کو محتاط ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ادھر کوپن ہیگن پولیس نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ “دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سفارتخانے کے اطراف میں موجود ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانہ نے معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll