پاکستان
وزیراعظم "ورلڈ لیڈرز کلائمٹ ایکشن سمٹ" میں شرکت کیلئےباکو پہنچ گئے
شہباز شریف آج اور کل باکو میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کوپ 29 سمٹ سے خطاب کریں گے
ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے آذربائیجان میں کانفرنس آف دی پارٹیز کا اجلاس شروع ہوگیا، وزیراعظم شہبازشریف بھی "ورلڈ لیڈرز کلائمٹ ایکشن سمٹ" میں شرکت کیلئے ریاض سے باکو پہنچ گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف آج اور کل باکو میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کوپ 29 سمٹ سے خطاب کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 13 نومبر کو سمٹ سے خطاب کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف یواین سیکریٹری کی جانب سے عالمی درجہ حرات پر منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے جبکہ آذربائیجان کے وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔
کوپ 29 میں شرکت کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِاعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق کوپ 29 کے دوران پاکستان پویلین میں پاکستانی میزبانی میں کئی اعلیٰ سطح کی تقریبات اور گول میز مباحثے ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق اس دوران پاکستان تاریخی ذمہ داری مساوات اور متفرق ذمہ داری کے اصول اجاگر کرے گا۔
موسم
مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، اہور سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان
پنجاب کے میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں آج لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں سردی کی شدت میں اضافہ کریں گی۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
یہ سلسلہ نہ صرف سردی میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ زرعی علاقوں میں فصلوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسم کی صورت حال کے مطابق اپنے حفاظتی اقدامات کریں۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی: وزیر اعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں، انشاءاللہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئے گی۔
پاکستان
دینی مدارس کو دباؤمیں رکھا گیا ، مدارس کو حکومت کے اثر ورسوخ سے آزاد رکھنا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمن
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہمیں آپ پر کوئی اعتماد نہیں ہے، دینی مدارس کو حکومت کے اثرورسوخ سے آزاد رکھنا چاہتے ہیں
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے ہم دینی مدارس کو حکومت کے اثر ورسوخ سے آزاد رکھنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دینی مدارس کو دباؤمیں رکھا گیا ، ایک زمانے سے یہاں نظریے اور فکر نے جنم لیا ہے، ایجادات اور تخلیقات کا عمل چلتا رہے گا۔انہوں نے کہا انسان میں تمام علوم حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، ایسا نہیں کہ ہم عصری علوم کے قائل نہیں، مدارس کے طلبا کے عصری علوم کی شرح دیگر اداروں سے زیادہ ہے، مدرسے کا طالب علم تمام عصری علوم حاصل کر رہا ہے، دینی مدارس فتنہ روکنے کی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں، ہم مدارس کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔
قدیم ، جدید تعلیم کہنے کیخلاف ہوں،علم ،علم ہوتا ہے، سائنسی اور جدید علوم کا انکار نہیں کیا جا سکتا ،چاہتے ہیں اس متفقہ قانون سازی پر اتفاق ہو اور بل بن جائے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہمیں آپ پر کوئی اعتماد نہیں ہے، دینی مدارس کو حکومت کے اثرورسوخ سے آزاد رکھنا چاہتے ہیں، دینی اور دنیاوی تعلیم کے درمیان تفریق کے بھی خلاف ہوں ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی آئی اے کا نیا سی ای او کس کو مقرر کیا گیا؟
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کےجھٹکے
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا نے ونٹر پیکیج کی منظوری دے دی
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی : بھارت کا پی سی بی فارمولا تسلیم کرنے سے انکار، اجلاس پھر ملتوی
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
آئی سی سی اجلاس، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول 48 گھنٹوں میں متوقع
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
اسٹار لنک کو پاکستان میں لانے کی کوششیں تیز
-
علاقائی 19 گھنٹے پہلے
شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات