پاکستان

عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے تحریک انصاف کے 5 رہنما گرفتاری کے بعد رہا

گرفتار افراد میں عمر ایوب، اسد قیصر، شبلی فراز ، ملک احمد خان بچھڑ اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر نومبر 12 2024، 3:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے تحریک انصاف کے 5 رہنما گرفتاری کے بعد رہا

پولیس نے  کچھ دیر پہلے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والے افراد کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پولیس نے اڈیالہ جیل سے باہر تحریک انصاف کے رہنماوؤں کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے  تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

گرفتار افراد میں  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، سینیٹ میں قائدحزب اختلاف شبلی فراز اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ  صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے، جن کو پولیس ن اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا تھا۔

 جبکہ اس موقع پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن  لیڈر ملک احمد خان بچھر کو حراست میں لیا گیا تھا۔