جرم
چین:طلاق سے ناراض شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی،35 افراد ہلاک متعدد زخمی
جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ چین کے شہر زوہائی میں ایک اسپورٹ سینٹر کے اسٹیڈیم میں اُس وقت پیش آیا جب وہاں ورزش کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتار ایس یو وی گاڑی بیئرر کو توڑے ہوئے اسپورٹ سینٹر میں داخل ہوئی تھی۔ حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے جن میں نوعمر اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت فین کے نام سے ہوئی جسے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا۔
جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعدناخوش تھا۔
خیال رہے کہ یہ حادثہ شہر میں سخت سکیورٹی کے باوجود پیش آیا جہاں ایک بڑے سول اور ملٹری ایئر شو کی میزبانی کی جا رہی ہے
پاکستان
سربراہ پاک بحریہ سے مراکش کے انسکپٹر فضائیہ کی ملاقات
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا
پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر نےملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا۔
اس موقع پر پاک بحریہ کےسربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں .
علاقائی
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں
گلگت بلتستان کے علاقے استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گرگئی ہے، جس میں 25 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دریا سے 4 خواتین سمیت 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی ہے، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی لڑکی مبینہ طور دلہن بتایا گیا ہے، جبکہ 10 لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حادثے کے باعث قریب ترین ہسپتال اور گلگت سب ڈویژن جگلوٹ میں سول ہسپتال کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر کو تھلیچی پل کے قریب حادثہ پیش آیا اور دریا میں جاگری۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے باراتیوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔
ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔
پاکستان
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ گئی
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 10 بج کر 13 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ، مردان، مالاکنڈ اور بونیر میں بھی محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ مہمند، شبقدر اور اٹک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
ٹیکنالوجی 20 گھنٹے پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان