پاکستان
چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا، تمام اہلکار محفوظ
موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی
خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے تھانہ عمرزئی کی حدود ہری چند روڈ پر اخون ڈھیری کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی تاہم دھماکے سے پولیس اہلکاروں محفوظ رہے۔
دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ روڈ پر ٹریفک نہ ہونے کے باعث دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے فورا بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے کی آواز علاقہ میں دور دور تک سنی گئی۔
دھماکہ کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس نے خودکش حملہ آور کے اعضا اور موٹرسائیکل قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
کھیل
آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی
ویڈیو میں پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کا میزبان دکھایا گیا ہے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کا میزبان دکھایا گیا ہے۔
آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی کی پروموشنل ویڈیو میں لاہور کا تاریخی دہلی گیٹ دکھایا ہے جبکہ لاہور کے ٹرک آرٹ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا لمحہ بھی ویڈیو میں شامل ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں چیمپئینز ٹرافی 2025ء پاکستان کا لوگو بھی نمایاں ہے جبکہ ٹرافی برانڈ کا نیا ٹائپو گرافک لوگو بھی جاری کردیا ہے۔ویڈیو میں پاکستان کا مشہور ٹرک آرٹ بھی دکھایا گیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017ء کے بعد پہلی بار منعقد ہونے جارہی ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں بطور میزبان اور ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
صحت
پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
اس دن کو منانے کامقصد شوگر کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانا اور اس مرض کی پیچیدگیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے
پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کامقصد شوگر کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانا اور اس مرض کی پیچیدگیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے24کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں جبکہ مجموعی طور پر مذکورہ عمر کی6 فیصد عالمی آبادی ذیابیطس کا شکار ہے۔1985 میں دنیا میں 3کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار تھے جو 2000 میں 15کروڑ، 2003 میں 19 کروڑ 40 لاکھ ہوگئے تھے۔22سالوں میں شوگر کے مریضوں میں 21کروڑ سے زائد جبکہ گزشتہ 7 برسوں کے دوران 9 کروڑ 60لاکھ یعنی 64فیصد اضافہ ہوا،عالمی سطح پر سالانہ 38لاکھ (20سے 79 سال کے بالغ) افراد ذیابیطس اور اس سے ہونے والے امراض کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق چائے میں چینی اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال ذیابیطس کے رجحان میں اضافہ کر رہا ہے، ذیابیطس وقت کے ساتھ ساتھ جسم کے بہت سے نظاموں خاص طور پر اعصاب اور خون کی شریانوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، متعدد صورتوں میں جانتے بوجھتے ہوئے بھی کوتاہی برتی جاتی ہے، یہ بیماری ہم سے مثبت تبدیلیوں کی متقاضی ہے۔
ایک تحقیق میں 20 سے 35 سال کی عمر کے 32 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ ان سب کے گلوکوز ٹیسٹ کیے گئے اور پھر انہیں ہلکی جاگنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 30 منٹ کی ایروبک ورزش سے فوری طور پر بلڈ گلوکوز کی سطح بہتر ہوتی ہے جبکہ انسولین کی حساسیت بڑھتی ہے جس سے طویل المعیاد بنیادوں پر ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
پاکستان
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا، سربراہ جے یو آئی (ف)
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے قانون کے ذریعے ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیا۔سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں، تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردارنہیں۔
انہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور برطانیہ کی حکومت سے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تفریح ایک دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان