اسلام آباد : وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پی ڈی ایم تحریک اور لانگ مارچ کی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی،اقتصادی اور معاشی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں نئے چیئرمین اوگرا کی سمری منظوری کیلئے پیش ہوگی۔ ملک میں 30 نئی احتساب عدالتیں بنانے کی سمری بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ سی پیک پر کابینہ کمیٹی کے 2 فروری کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔
اجلاس میں وزارت قانون سپریم کورٹ کے حکم پر نئی احتساب عدالتوں کی سمری پیش کرے گی جبکہ آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ٹاسک فورس کے چیرمین کابینہ کو بریفنگ دینگے۔ پبلک سیکٹر اداروں کے سربراہوں اور سی ای اوز کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ میٹرو بس پراجیکٹ پر وزارت مواصلات کابینہ کو بریفنگ دے گی ۔ اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری اور نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے باہمی قانونی امداد کی درخواستوں کا معاملہ پیش ہوگا۔ کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے ۔

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 9 hours ago

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 7 hours ago

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 10 hours ago

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 7 hours ago

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 8 hours ago

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 5 hours ago

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 10 hours ago

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 8 hours ago

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 6 hours ago

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست
- 8 hours ago

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 6 hours ago

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 10 hours ago