حیدرآباد : اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج حیدرآباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کردیے گئےجبکہ جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے ۔ شہر میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں بالخصوص پیپلز پارٹی کے پرچموں کی بہار‘ تمام سرکاری اور نجی املاک پر جھنڈے اور بینرز لگائے جارہے ہیں۔ شاہراہوں، عمارتوں کو پارٹی جھنڈوں اور قائدین کی تصاویر سے سجادیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ۔
پیپلزپارٹی کی میزبانی میں آج ہونے والے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن ) کی نائب صدر مریم نواز اپنی بیٹی مہرالنسا کے حادثے کے باعث شرکت نہیں کرسکیں گی ۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن 26 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں ۔ اس سے قبل پی ڈی ایم اکتوبرتا جنوری گوجرانوالہ ، کراچی ، کوئٹہ ، ملتان ، لاہور ، مردان ، لاڑکانہ ، بنوں ، مالاکنڈ اور لورالائی میں جلسے کرچکی ہے ۔
یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے 13فروری کو سیالکوٹ ، 16کو پشین بلوچستان، 23فروری کو سرگودھا اور 27فروری کو حضدار میں اجتماع اور ریلی منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔
واضح رہے کہ20ستمبر 2020 کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد تشکیل پانے والا 11 سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جو ’ایکشن پلان‘ کے تحت تین مراحل پرحکومت مخالف تحریک چلا کر حکومت ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 3 hours ago

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 7 hours ago

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 2 hours ago

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 2 hours ago

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 5 hours ago

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 5 hours ago

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست
- 5 hours ago

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 4 hours ago

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 7 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 6 hours ago

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 7 hours ago

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 4 hours ago