امریکہ : سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کیس میں ملوث سابق پولیس آفیسر کو ساڑھے 22سال سزاسنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نےجارج فلائیڈکےقتل میں ملوث سابق پولیس اہلکارڈ یرک شاوین کوسزا سنادی ، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ مقدمہ کےحقائق کو سامنےرکھتےہوئےقانون کےمطابق ملزم کوسزادی گئی ہے اور سزاکسی ہمدردی،جذباتی وابستگی اورعوامی رائےپرنہیں دی گئی۔امریکی صدرجوبائیڈن نےسابق پولیس آفیسرکی سزاکومناسب اقدام قراردےدیا۔دوسری جانب مقتول شہری جارج فلائیڈکے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ امریکی عدالت کےاقدام سےانصاف کی جیت ہوئی ہے ۔
یادرہے گذشتہ برس مئی میں جارج فلائیڈکو پولیس نےدوران گرفتاری قتل کردیاتھا ۔ سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی،جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ہاتھ پیچھے بندھے جارج فلوئیڈ زمین پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کی گردن پر پولیس اہلکار نے گھٹنا رکھا ہوا ہے اور جارج کہہ رہے ہیں کہ ان کو سانس لینے میں مشکل ہو رہی ہے۔ مگرسفیدفام سابق پولیس آفیسرنےان کی بات نہیں سنی تھی ۔ جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد ریاست منی سوٹا میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور شہر میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی پیش آئے تھے۔

لاہور: لالی وڈ کے معروف فلم رائٹر،اور مصنف ناصر ادیب کے اعزاز میں تقریب
- 11 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل
- 15 گھنٹے قبل

بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب،درجنوں دیہات زیر آب
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردجہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا
- 15 گھنٹے قبل

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، اکیلے نہیں نمٹ سکتے، دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی،شہبازشریف
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا ایرانی آرمی چیف سے رابطہ، سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمےکا عزم
- 10 گھنٹے قبل

انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی ،روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے راوی میں قائم ڈیم کے گیٹس کھول دیے
- 11 گھنٹے قبل

بولان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن دم توڑ گئے
- 15 گھنٹے قبل

اگلے ماہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی کی رہائی کے لیے جلسہ کرنے جا رہے ہیں، گوہرخان
- 13 گھنٹے قبل

دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید
- 14 گھنٹے قبل