جی این این سوشل

پاکستان

ابرِرحمت کا سلسلہ کب تک رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی اہم ترین پیش گوئی

لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔ لاہور کے علاقوں ٹاؤن شپ ، برکت مارکیٹ ، گارڈن ٹاؤن ، شادمان ، مغلپورہ ، دھرم پورہ ، کینال روڈ ، گلبرگ ، شادمان جیل روڈ ، سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں مون سون  جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگا
لاہور میں مون سون جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگا

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم بھی آج لاہور پہنچے گیا۔ موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی  کی گئی ہے کہ لاہور میں مون سون  جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگا ۔ جس کے بعد مختلف اوقات کار ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

 مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر آگئی

 

واضح رہے کہ اس وقت شہر کا موسم گرم اور خشک ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد جبکہ ہوا 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ ہوا میں آلودگی میں اضافہ سے شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 106 اور آب و ہوا آلودہ ہے۔حکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں : سعودی عرب پہنچنے والوں کے لیے نئے ضوابط لاگو

پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج : مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی

میانوالی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی  ٹی آئی کا احتجاج :  مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ،  جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی

پی ٹی آئی کی جانب سے بروز بدھ پنجاب کے شہروں فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں احتجاج کی کال دی گئی ہے  جبکہ صوبائی حکومت نے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جن اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ان میں فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اور جھنگ شامل ہیں جبکہ میانوالی میں پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں اور مظاہروں سمیت احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مختلف شہروں میں کنٹینرز بھی کھڑے کر دیے گئے ہیں۔

بہاولپور پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ فیصل آباد میں بھی موٹر وے اور جی ٹی روڈ سے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جس سے عام شہریوں کو سفر کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ  میانوالی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

وہ علاقائی اورعالمی امور پر بھی بات چیت کریںگے ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخ ،ثقافت اور عقیدے پر مبنی مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

ملائشیا کے رہنما اپنے پاکستانی ہم منصب شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔انورابراہیم کے ہمراہ وزراء ، نائب وزراء اور اعلی حکام پر مشتمل اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا ۔دورے کے دوران وہ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریںگے ۔فریقین تجارت، روابط، توانائی، زراعت، حلال صنعت ، سیاحت ، ثقافتی وفود کے تبادلوں اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں پاک ملائیشیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے وسیع ایجنڈے پرتبادلہ خیال کریںگے۔

وہ علاقائی اورعالمی امور پر بھی بات چیت کریںگے ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخ ،ثقافت اور عقیدے پر مبنی مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں ۔

یہ دورہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

انٹرا پارٹی الیکشن کیس : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے22 ستمبر تک کی مہلت دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، پرامید ہیں کہ الیکشن کمیشن اب پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات قبول کر لے گا۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے 22 اکتوبر تک مہلت دے دی۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، عدالت نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے، ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کرکے انہیں واپس کر دیں گے،

ہم نے ایف آئی اے کو کہا کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں، امید ہے 10 دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا، دستاویزات جمع کرانے کے لیے ہمیں مزید مہلت دے دیں۔

انہوں نے کہا عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا ہوا ہے، امید ہے ہمیں یہ ریکارڈ مل جائے گا اور پھر پیش کریں گے، اگر ریکارڈ مل گیا تو 22 اکتوبر کو یہ کیس یہ منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔ وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو کہا تھا کہ آپ پارٹی سربراہ نہیں رہیں گے تو اراکین آزاد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دیتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll