افغانستان کے حوالے سے اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے: فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیویارک ٹائم کوانٹرویو میں امریکہ، چین اور افغانستان کے معاملات پراپنا نکتہ نظر واضح طور پر دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں امریکہ کے ساتھ تعلقات کی ایک نئی جہت بیان کی ہے، وزیراعظم نےامریکہ کے ساتھ سیکورٹی تعلقات کی بجائے اقتصادی تعلقات پر زور دیا، ماضی میں امریکہ کے ساتھ تعلقات کو سیکورٹی کے تناظر سے دیکھا جاتا تھا۔
فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے انٹرویو میں بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی بھی امید ظاہر کی ہے ۔ اگرمستقبل میں بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات ٹھیک ہوتے ہیں توبھارت اورچین دو بڑی منڈیوں کے درمیان پاکستان کوجغرافیائی لحاظ سے ایک اہم مقام حاصل ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ دنیا بشمول امریکہ پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکے گی، وزیراعظم نے افغانستان کے حوالے سے بھی موقف واضح کیا ہے ، ہم اپنی سرزمین نہ تو امریکہ اور نہ ہی افغانستان کے متحارب دھڑوں کو استعمال کرنے دیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کا موقف ہے کہ اگرافغانستان میں صورتحال خراب ہوتی ہے تو پھر ہم افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد مکمل طور پر سیل کرنے کا سوچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان بارڈرکے90 فیصد علاقے پر ہم باڑ لگا چکے ہیں، ہم افغانستان کے ساتھ سرحد مکمل طور پر سیل کرنے کی پوزیشن میں ہیں ۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم افغانستان میں ایک مستحکم حکومت دیکھنا چاہتے ہیں، ہم نے افغان طالبان کو پہلے امریکہ اور پھر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کیا، افغانستان کا حل اس انداز سے نکلنا چاہیے کہ تمام متحارب دھڑے شامل ہوں اور افغانستان میں ایک مستحکم حکومت عمل میں آئے۔ افغانستان کے اندر امن پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، وزیراعظم نے افغانستان کے استحکام کے لیے پاکستان کی پوزیشن واضح کی ہے، ہم ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، چین اورامریکہ کے درمیان تناﺅ کو کم کرنے کے لئے ہم اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم نے انٹرویومیں کہا کہ امریکہ اورچین دونوں اقتصادی طاقتیں ہیں، امریکہ اورچین کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے تو اس سے پوری دنیا میں بہتری آئے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز زیر اعظم عمران خان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکی فوج کے انخلاء کے بعدامریکہ سےمہذب تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ہم امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانا چاہیں گے،ہم برابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں،جیسے امریکہ اوربرطانیہ کے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے امریکا کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان طالبان کے خلاف فوجی ایکشن نہیں کرے گا، امریکا نے ہمیشہ پاکستان کے تعاون کو ناکافی سمجھا اور ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے، بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے اپنی بساط سے بڑھ کر امریکا کی مدد کی ہے ۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل





