جی این این سوشل

دنیا

پارٹنر شپ ختم نہیں ہورہی ، غنی ، بائیڈن ملاقات

واشنگٹن : افغان صدر اشرف غنی نے امریکی ہم منصب صدر جوبائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں چئیر مین مصالحتی کمیشن عبداللہ عبداللہ بھی ساتھ تھے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دونوں افغان لیڈروں نے امریکی وزیردفاعی لائیڈ آسٹن سے بھی ملاقات کی
دونوں افغان لیڈروں نے امریکی وزیردفاعی لائیڈ آسٹن سے بھی ملاقات کی

جوبائیڈن اور افغان رہنماؤں نے امریکی انخلاء اور اس کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی جب کہ اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ افغانوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے وہ کیا چاہتے ہیں ۔ افغانستان کا مستقبل افغانوں ہی کے ہاتھ میں ہے۔

مزید پڑھیں : سعودی عرب پہنچنے والوں کے لیے نئے ضوابط لاگو

 

امریکی صدر نے زور دیا کہ بے حسی پر مبنی تشدد کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے ۔جو بائیڈن کا کہناتھاکہ امریکہ اور افغانستان  کے درمیان پارٹنرشپ ختم نہیں ہورہی ، یہ قائم رہے گی ۔ افغانستان سے فوجیوں کا انخلا ہورہا ہے مگر فوجی اور اقتصادی تعاون ختم نہیں ہورہا ، جب کوئی مشکل کام درپیش ہوتا ہے تو وہ افغان صدر کے بارے میں تصور کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : گرمی کی چھٹی ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی

 

جو بائیڈن سے ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی  نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا 1861میں امریکہ کو درپیش صورتحال سے موازنہ کیا جب ابراہم لنکن خانہ جنگی روکنے کے لیے واشنگٹن آئے تھے ۔ اشرف غنی نے ہا کہ افغانستان کی بھی ایسی اپروچ ہے ۔ امریکہ کی جانب سے افغانستان کو اس کے حال پر چھوڑنے سے متعلق سے بیانیہ غلط ہے ، باہمی مفادات کے لیے امریکہ کے ساتھ نئی جامع پارٹنر شپ کا آغاز ہورہا ہے ۔ اتحاد ، آہنگی  اور قومی مفاد میں قربانیوں کے لیے تیار رہیں ۔

مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر آگئی

 

دونوں افغان لیڈروں نے امریکی وزیردفاعی لائیڈ آسٹن سے بھی ملاقات کی ، میڈیا کے اس سوال پر کہ طالبان چھ ماہ میں کابل پر قبضہ کر سکتے ہیں ، افغان صدر مسکرائے اور کہا کہ ایسی کئی پیش گوئیاں پہلے بھی غلط ثابت ہوئی ہو چکی ہیں ۔ اس موقع پر لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکی حکومت افغان سیکیورٹی فورس کو دفاعی امور میں تعاون کے عزم پر قائم ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انخلا کے بعد افغانستان اور افغان فورسز سے نیا تعلق قائم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے ، اسد عمر

 

امریکی حکومت کا کہناہے کہ کابل میں سفارتخانے کا تحفظ کرنے کے  لیے 650 امریکی فوجی موجود رہیں گے ۔علاوہ ازیں افغان صدر امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملے جس کہ سینیٹ میں اقلیتی پارٹی کے لیڈر مچ میکونیلل نے پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انخلا کا مطلب افغان شراکت داروں کو خطرات سےنمٹنے کے لیے تنہا چھوڑنے کے مترادف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : 1000سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ دیدی گئی ہے، شوکت ترین

دنیا

ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

نیتن یاہو کو سمجھ جانا چاہئے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب آئے گا، ایرانی سپریم لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے سرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ "اللّٰہ کی مدد سے مزاحمت محاذ جو ضرب صیہونی ریاست کو لگائے گا وہ اس سے کہیں زیادہ شدید اور تکلیف دہ ہوگی"

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیتن یاہو کو عبرانی زبان میں سخت پیغام دینے ہوئے کہا کہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا فیصلہ کن جواب ہے، حملہ ایران کے مفاد میں کیا، نیتن یاہو کو سمجھ جانا چاہئے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب آئے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ عبرانی زبان میں کی ہے اور یہ پوسٹ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل برسانے کے چند ہی لمحے بعد کی گئی۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیو اٹم ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

انٹرا پارٹی الیکشن کیس : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے22 ستمبر تک کی مہلت دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، پرامید ہیں کہ الیکشن کمیشن اب پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات قبول کر لے گا۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے 22 اکتوبر تک مہلت دے دی۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، عدالت نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے، ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کرکے انہیں واپس کر دیں گے،

ہم نے ایف آئی اے کو کہا کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں، امید ہے 10 دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا، دستاویزات جمع کرانے کے لیے ہمیں مزید مہلت دے دیں۔

انہوں نے کہا عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا ہوا ہے، امید ہے ہمیں یہ ریکارڈ مل جائے گا اور پھر پیش کریں گے، اگر ریکارڈ مل گیا تو 22 اکتوبر کو یہ کیس یہ منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔ وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو کہا تھا کہ آپ پارٹی سربراہ نہیں رہیں گے تو اراکین آزاد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دیتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے، عملہ خوفزدہ ہوکر بنکر میں چھپ گیا اور فوری پولیس طلب کرلی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ہی پولیس نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی۔ اسرائیلی سفارتخانہ ڈنمارک کے شمالی مضافات میں واقع ہے۔

مذکورہ واقعہ کے بعد دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتخانوں کو محتاط ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ادھر کوپن ہیگن پولیس نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ “دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سفارتخانے کے اطراف میں موجود ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانہ نے معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll