پاکستان
سرکاری حج اسکیم: 6 روز میں 15 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا،ترجمان
اسلام آباد:وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کیلیے پہلے 6 روز میں 15844 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 15 نامزد بینکوں کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، گزشتہ 6 دنوں میں 15 ہزار 844 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد 485 5 ،کراچی 3053 ، لاہور5118 ، ملتان 1807 اورکوئٹہ سے 381 افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں درخواستوں کی وصولی کا عمل تیز ہو گا، درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے عازمین حج کی رہنمائی کیلیے موبائل ایپ پاک حج فعال کردی گئی ہے، عازمین رجسٹریشن، لاگ ان کیلیے شناختی کارڈ اور حج درخواست نمبر استعمال کریں۔
کھیل
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
نائیجیریا کے خلاف 272 رنز کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم صرف 7 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی
آئی سی سی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائرافریقہ ریجن میں نائیجیریا نے آئیوری کوسٹ کو 264 رنز کے مارجن سے بڑی شکست دے دی۔
لاگوس میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم نے سب سےکم اسکور کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا،سب ریجنل افریقا کوالیفائر کا پانچواں میچ گروپ سی کی ٹیموں نائیجیریا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان نائیجیرین شہر لاگوس میں کھیلا گیا جہاں نائیجیریا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نائیجیریا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹس کے نقصان پر 271 رنز بنائے، نائیجیریا کی جانب سے سلیم 112 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نائیجیریا کے خلاف 272 رنز کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم صرف 7 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی اور ان کے سات بلے باز ایک رن بھی نہ بنا سکے۔
نائیجیریا کی ٹیم نے آئیوری کوسٹ کو 264 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
موسم
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر
لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے
صوبائی دارالحکومت میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے جس سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر ہے، جس کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 423 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 595 تک پہنچ گیا۔
لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے۔
ڈجکوٹ میں اسموگ کی شدت برقرار ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 450 تک جا پہنچا جبکہ حد نگاہ انتہائی کم، ٹریفک کی روانی متاثر اور سڑکیں ویران ہوگئیں، اسموگ کے باعث شہری سینے کے انفیکشن سمیت متعدد بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے جبکہ ڈجکوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ سمیت پنجاب کے بیشتر شہر اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔
دنیا
یو اے ای میں تین روز سے لاپتہ یہودی مذہبی پیشوا کی لاش برآمد
اماراتی حکومت نے قتل کے شک میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں تین دن قبل مبینہ طور پر اغوا کیے جانے والے یہودی شہری کی لاش مل گئی جب کہ اماراتی حکومت نے قتل کے شک میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہودیوں کے مذہبی پیشوا (ربی) 28 سالہ زوی کوگن جمعرات کے روز یو اے ای میں لاپتا ہوگئے تھے۔ زوی کوگن کی لاش اماراتی شہر العین میں ملی جو عمان کی سرحد سے متصل ہے جب کہ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں وہاں قتل کیا یا کہیں اور قتل کرنے کے بعد لاش کو وہاں پھینکا گیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت اس واقعے کے ذمہ داروں کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچائے گی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور یورپی ملک مولڈووا کی دہری شہریت رکھنے والے ربی زوی کوگن نے مولڈووا کے پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا تھا۔اسرائیل کی حکمران دائیں بازو کی جماعت لکود پارٹی کے رکن ایوب کارا نے دبئی میں انگریزی زبان میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا وہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تحقیقات مکمل کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے قتل کا الزام ایران پر عائد کردیا۔
اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے والے ایوب کار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد لاش کو تدفین کے لیے اسرائیل بھیجا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اماراتی اور اسرائیلی حکام نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ قتل میں کون ملوث ہیں اور اس کا مقصد کیا ہو سکتا ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
پاکستان 2 دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج
-
کھیل 46 منٹ پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
علاقائی 2 دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
علاقائی 18 منٹ پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی