صحت

ملک میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 56 ہو گئی

سامنے آنے والے4  نئے کیسز میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا اور 2کا بلوچستان سے ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Nov 25th 2024, 10:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 56 ہو گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4  نئے کیسز میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا اور 2کا بلوچستان سے ہے، مزید 4 کیسز کے بعد رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں پولیو وائرس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آئے تھے،  پولیو سے متاثر ہونے والے 2 بچوں کا تعلق بلوچستان جبکہ ایک کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا۔

 وزارت صحت کا بتانا ہےکہ ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔