Advertisement
پاکستان

دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری رہے گا،علی امین گنڈاپور

دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بانی پی ٹی آئی کال آف نہیں کرتے، وزیر اعلیٰ گنڈا پور

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Nov 27th 2024, 3:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری رہے گا،علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دھرنے کی کال بانی پی ٹی آئی نے دی اور انہوں کہا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک میں کال آف نہیں کروں گا۔

مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی پاکستان تحریک انصاف اور ہمارے لیڈر بانی چیئرمین نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم ایک پرامن پارٹی ہیں اور ہم پاکستان کی واحد پارٹی ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ ہماری نوجوان نسل اور ہماری آنے والی نسل کے لیے ملک میں قانون کی بالادستی، اپنے آئین کا تحفظ، اپنی حقیقی آزادی، اپنی خودداری اور حقیقی جمہوریت کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری پارٹی کے ساتھ ایک فسطائیت، ایک جبر، ایک ظلم، جس میں ہماری چادر اور چادریواری کو پامال کیا گیا، ہم پر جعلی مقدمے درج کیے گئے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہمارا لیڈر آج جیل میں ہے، ہمارے لیڈر کی بیوی کو ناجائز جیل میں ڈالا گیا، ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں اور ووٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور یہ ایسا ایک ظالمانہ رواج اور روایت ڈالی گئی جو کہ پاکستان ہی نہیں دنیا کی سیاسی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی پھر بھی ہم پرامن ہوکر اپنے حق کی بات کررہے ہیں۔

گنڈا پور نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پر امن احتجاج کرنے والے ہمارے سیکڑوں کارکن شہید کردیے گئے، سیدھی گولیاں ماری گئیں، سیکڑوں کارکن زخمی ہیں جن کا ٹرک ابھی آرہا ہے، شہدا کا ٹرک بھی ابھی آرہا ہے، ہزاروں کارکن اس وقت گرفتار ہیں، آخر ہمارے راستے میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کی گئیں۔ ہم پر تشدد نہ کیا جاتا تو ہمارے لوگ بھی جواب نہ دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے جائز حقوق کی بات کررہے ہیں جب بھی ہم جلسے کی بات کرتے ہیں ہمیں اجازت نہیں دی جاتی، جب پرامن احتجاج کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اجازت نہیں ملتی اور جب ہم عدالتوں سے انصاف لینے جاتے ہیں تو نہ ہمیں عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے اور نہ ہی اسمبلی کا فلور یا پارلیمان کا تقدس ہے نہ اس کا اس ملک میں کوئی احترام رہ گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اب ہمارے پاس کیا چوائس ہے؟ ظاہر ہے ہمارے پاس یہی چوائس ہے کہ جلسے کی اجازت نہ ملے تو  ہم جاکر مظاہرہ کرکے اپنا ایک بیانیہ دیں؟ بات یہ ہے کہ ہم لوگوں نے اس سے پہلے جب جلسے کا اعلان کیا اسلام آباد میں، ہم پر فسطائیت کی گئی، پھر ہم نے ایک پُرامن کال دی، بارہا میں نے اور بانی چیئرمین نے کہا کہ ہم ڈی چوک جائیں گے، پرامن طریقے سے جائیں گے اور پرامن طریقے سے ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ وہ علاقہ جہاں پر اجازت نہیں ہے، جہاں پر خان صاحب کا اشتہار ہے، یہ کال خان صاحب نے دی اور خان صاحب نے کہا کہ یہ دھرنا جاری رہے گا اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک میں کال آف نہیں کروں گا، تو پہلی بات یہ ہے پورے پاکستان کے عوام کے لیے کہ دھرنا جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنا ختم نہیں ہوا دھرنا ایک تحریک ہے جو عمران کان کی کال تک جاری رہے گا۔

Advertisement
نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا

نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا

  • 15 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

  • 14 گھنٹے قبل
مصطفیٰ عامر قتل کیس : اداکار ساجد حسن نے بیٹے سے متعلق بیان ریکارڈ کر ادیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس : اداکار ساجد حسن نے بیٹے سے متعلق بیان ریکارڈ کر ادیا

  • 13 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری آج 10 سے زائد نئے وزراء سے حلف لیں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری آج 10 سے زائد نئے وزراء سے حلف لیں گے

  • 17 گھنٹے قبل
رمضان المبارک  : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا

رمضان المبارک : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا

  • 12 گھنٹے قبل
نواز شریف کی  ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

  • 14 گھنٹے قبل
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام

  • 15 گھنٹے قبل
لاہور :  الحمراء میں استاد میانداد خان فیسٹیول کا کامیاب  انعقاد

لاہور :  الحمراء میں استاد میانداد خان فیسٹیول کا کامیاب انعقاد

  • 16 گھنٹے قبل
رواں ماہ مہنگائی کی شرح دو سے تین فیصد تک رہنے کا امکان

رواں ماہ مہنگائی کی شرح دو سے تین فیصد تک رہنے کا امکان

  • 16 گھنٹے قبل
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کر لیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کر لیا

  • 17 گھنٹے قبل
 انسٹا گرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ

 انسٹا گرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ

  • 12 گھنٹے قبل
واپڈا کی جانب سےآبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کانفرنس

واپڈا کی جانب سےآبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کانفرنس

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement