جی این این سوشل

کھیل

بلائنڈٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کی طرف سے  نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلائنڈٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے  نیپال کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان  پر 100 رنز بنا سکی ،101 رنز کا ہدف  پاکستان   نے بغیر کسی نقصان کے 6.3  اوورز میں پورا کرلیا۔  پاکستان کی طرف سے  نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور مین آف دا میچ کے حقدار قرار پائے۔

اس سے قبل  کھیلے گئے ایک دوسرے  میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کو 53 رنز سے ہرا دیا ، 218 رنز کے تعاقب میں افریقی ٹیم 9 وکٹ پر 164 رنز بنا سکی۔

جبکہ ایک اور میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 12 اوورز میں پورا کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی لاہور میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، 28 نومبر کو ایونٹ میں آرام کا دن ہے ،ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 29 نومبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔

کھیل

پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب

’نیوٹرل وینیو پر بھارت سے میچ کھیلنے کا فارمالا بنا تو پاکستان کبھی بھارت جار کرنہیں کھیلے گا، پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر اپنا موقف آئی سی سی پر واضح کر دیا۔ 

پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق حکام نے واضح کردیا کہ آئی سی سی کو چیمپئنزٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہے۔ پی سی بی نے کہا کہ بھارت کا پاکستان آنے سے انکار قبول نہیں ہے۔

علاوہ ازیں پی سی بی نے بال آئی سی سی کی کورٹ میں پھینکتے ہوئے واضح کردیا کہ چیمپئنز ٹرافی کا قابل قبول فارمولا بورڈ میٹنگ سے پہلے فراہم کیا جائے۔

ساتھ ہی پی سی بی نے کہا کہ ’نیوٹرل وینیو پر بھارت سے میچ کھیلنے کا فارمالا بنا تو پاکستان کبھی بھارت جار کرنہیں کھیلے گا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے جواب کا منتظر ہے۔

خیال رہے کہ رہے کہ بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار سامنے آیا تھا۔ بھارتی ردعمل کے جواب میں پاکستان نے ٹورنامنٹ کی کسی اور جگہ منتقلی یا ہائبرڈ ماڈل کا فارمولا یکسر مسترد کر دیا تھا۔

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟

پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کی توقع ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو ہوگا۔

وزارت پٹرولیم وزرات خزانہ کو ورکنگ بھجوائے گی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کافیصلہ کیا تھا۔ 

اس وقت پیٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے لٹر ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے  فی لٹر میں دستیاب ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر جبکہ اس کی شدت 5 اشاریہ 2ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

سوات، گلگت، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ ہے،زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر جبکہ اس کی شدت 5 اشاریہ 2ریکارڈ کی گئی۔ 

لوگ کلہ طیبہ اور دورد پاک کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زلزلے سے صوبے بھر میں ابھی  کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll