Advertisement

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، حملوں سے مزید 40 فلسطینی شہید

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں  اسرائیلی حملوں سے شہدا کی تعداد 44 ہزار 363 ہوگئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 30th 2024, 2:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، حملوں سے مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شدید  بمباری جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے  حملوں سے  40 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات نصیرات کیمپ میں ہوئی ہیں ، کچھ علاقوں سے اسرائیلی ٹینکوں کے انخلاء کے بعد نصیرات پٹی کا مرکز ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جمعہ کو شمالی غزہ میں بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ دیگر غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں شہید کیے گئے،پیرامیڈیکس کے مطابق باقی اموات غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں ہوئیں۔

دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے جمعرات کو بتایا تھا کہ غزہ کی پٹی کے انتہائی شمال میں سات ہفتوں سے جاری رہنے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک لاکھ 30 ہزار لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں  اسرائیلی حملوں سے شہدا کی تعداد 44 ہزار 363 ہوگئی ہے۔

Advertisement