Advertisement
پاکستان

پیپلز پارٹی کے قیام کو 57 برس مکمل ،یوم تاسیس کی تقریب سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے

57 سال قبل فوجی حکمراں ایوب خان کی کابینہ سے مستعفی ہونے کے بعد ذوالفقار علی بھٹوپیپلز پارٹی کی بنیادرکھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر نومبر 30 2024، 3:58 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیپلز پارٹی کے قیام کو 57 برس مکمل ،یوم تاسیس کی تقریب سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کو قائم ہوئے 57 برس بیت گئے، جیالے پارٹی کا یوم تاسیس آج جوش وجذبے سے منائیں گے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری تقریبات سے خطاب کریں گے۔

57 سال قبل فوجی حکمراں ایوب خان کی کابینہ سے مستعفی ہونے کے بعد  شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ترقی پسندوں سے مل کر پاکستان پیپلز پارٹی قائم کی بنیاد رکھی، ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر مقبولیت حاصل کی اور پاکستان  پیپلز پارٹی کو پورے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنایا، اس کے بعد ہونے والے عام انتخابات میں وہ  ملک کے  وزیراعظم بنے، انہوں نے 1973 کا آئین بنایا اور پھر جنرل ضیاء  الحق کے ہاتھوں تختہ دار پر لٹک گئے۔

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد بینظیر بھٹو نے پارٹی کی کمان سنبھالی،اور جنرل ضیاء  الحق کا مقابلہ کیا، وہ دو مرتبہ وزیراعظم بنیں،انہوں نے جنرل مشرف کی آمریت کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا  اور پھر دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت پائی،اس وقت پارٹی کی کمان بلاول بھٹو زرداری نے سنبھال رکھی ہے،صدر آصف علی زرداری  نے ملک میں جمہوریت بحال کرائی اور اب مسلم لیگ ن کے ساتھ ملک مخلوط حکومت بنا رکھی ہے۔

Advertisement