- Home
- News
سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائیاں،مختلف اضلاع سے 34 دہشت گرد گرفتار
مختلف کالعدم تنظیموں کے 11 خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کیے گئے،ترجمان
لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے رواں ماہ 34 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، بہاولنگر، گجرانوالا، فیصل آباد، اور راولپنڈی کے اضلاع میں کی گئیں۔ اس کے علاوہ، سرگودھا، چکوال، جہلم، گجرات، اور رحیم یارخان میں بھی خفیہ کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے 11 انتہائی خطرناک دہشتگرد وں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ وباروی مواد اوراہم عمارتوں کے نقشوں برآمد ہوئے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت زبیر، اسلم، ابوبکر، فدا حسین، فہد سلیم، سیف اللہ، نفیس، اصرار، حاجی شاہ اور عبداللہ وغیرہ کے ناموں سے ہوئی ہے، دہشت گرد لاہور میں ایک اہم سرکاری عمارت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
ترجمان کے مطابق رواں ماہ میں 7536 کومبنگ آپریشنز کے دوران 637 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ 235630 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آخری ونڈے میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
- 32 منٹ قبل
چیمپئینز ٹرافی کے نیوٹرل وینیو کے لیے دبئی کا نام زیر غور
- 2 گھنٹے قبل
حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کو ملاقات کی دعوت دے دی
- 4 منٹ قبل
ترکیہ:ہیلی کاپٹر حادثے میں 4 افراد ہلاک
- 13 منٹ قبل
پی ٹی آئی کا حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم
- 2 گھنٹے قبل
معروف ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
- ایک گھنٹہ قبل