عدالتی فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کا کوئی جواز نہیں ملا،عدالت ضمانت مسترد کرتی ہے


لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کی 8 مقدمات میں ضمانتیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کا کوئی جواز نہیں ملا،عدالت ضمانت مسترد کرتی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں، بانی پی ٹی آئی عام آدمی نہیں ہے، وہ سابق چیرمین پی ٹی آئی اور اپنے جماعت کے بانی ہیں، تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دیا جانے والا بیان اپنے ورکرز اور سپورٹرز کے لیے اہمیت رکھتا ہے، پارٹی کی دوسری قیادت چیئرمین یا بانی کا بیان مسترد کرنے کا سوچ نہیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کے مطابق خفیہ پولیس اہلکاروں نے خود کو پی ٹی آئی ورکر ظاہر کرتے ہوئے اس سازش کو سنا تھا، پراسیکیوشن کے پاس بانی پی ٹی آئی کی اشتعال انگیزی کے ہدایات کے آڈیو سمیت دیگر ثبوت موجود ہیں۔پراسیکیوشن کے جواب میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے دلائل دیے گئے کہ جب یہ واقعات پیش آئے تھے تب بانی پی ٹی آئی گرفتارتھے جس پر پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ ان دلائل میں وزن نہیں کہ بانی پی ٹی آئی وقوعے کے وقت گرفتار تھے، پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری سے قبل سازش تیار کی۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ مبینہ سازش کی کوئی تاریخ، وقت اور جگہ متعن نہیں، پراسیکیوشن کے مطابق زمان پارک میں 7 مئی اور 9 مئی کو اس سازش کو تیار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسی روز درجنوں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات رونما ہوئے، مظاہرین کی جانب سے صرف فوجی تنصیبات،سرکاری ادارے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیے، کسی پرائیویٹ املاک کو نقصان نہیں پہچایا گیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے دلائل دیے گئے کہ مختلف عدالتوں سے بانی پی ٹی آئی کی بہت سے کیسز میں ضمانتیں ہوچکی ہیں، جس پرعدالت نے کہا کہ ہر ایک کیس کا فیصلہ اس کے میرٹ کی روشنی میں ہوتا ہے اور ہر مقدمے میں جرم کی شدت اور طریقہ کار مختلف ہوتا ہے،
پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملٹری تنصیبات پر حملوں کی ہدایت کی اور سازش تیار کی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھی۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل



