پاکستان
صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور
عدالت نے مطیع اللہ جان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عطاس سپرا نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی منشیات کی خرید و فروخت کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔
دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے سینئر صحافی مطیع اللہ جان بھی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے مطیع اللہ جان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے ریمانڈ کو جوڈیشل ریمانڈ قرار دیا تھا۔
تجارت
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا سلینڈر ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوگیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کر دیا۔
اوگرا نے ماہ دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا سلینڈر ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے مقرر کی گئی ہے، دسمبرکیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 30 پیسے فی کلو ہو گی۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی 9 مئی واقعات کے ذمہ دار قرار،8مقدمات میں ضمانتیں مسترد
عدالتی فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کا کوئی جواز نہیں ملا،عدالت ضمانت مسترد کرتی ہے
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کی 8 مقدمات میں ضمانتیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کا کوئی جواز نہیں ملا،عدالت ضمانت مسترد کرتی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں، بانی پی ٹی آئی عام آدمی نہیں ہے، وہ سابق چیرمین پی ٹی آئی اور اپنے جماعت کے بانی ہیں، تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دیا جانے والا بیان اپنے ورکرز اور سپورٹرز کے لیے اہمیت رکھتا ہے، پارٹی کی دوسری قیادت چیئرمین یا بانی کا بیان مسترد کرنے کا سوچ نہیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کے مطابق خفیہ پولیس اہلکاروں نے خود کو پی ٹی آئی ورکر ظاہر کرتے ہوئے اس سازش کو سنا تھا، پراسیکیوشن کے پاس بانی پی ٹی آئی کی اشتعال انگیزی کے ہدایات کے آڈیو سمیت دیگر ثبوت موجود ہیں۔پراسیکیوشن کے جواب میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے دلائل دیے گئے کہ جب یہ واقعات پیش آئے تھے تب بانی پی ٹی آئی گرفتارتھے جس پر پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ ان دلائل میں وزن نہیں کہ بانی پی ٹی آئی وقوعے کے وقت گرفتار تھے، پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری سے قبل سازش تیار کی۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ مبینہ سازش کی کوئی تاریخ، وقت اور جگہ متعن نہیں، پراسیکیوشن کے مطابق زمان پارک میں 7 مئی اور 9 مئی کو اس سازش کو تیار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسی روز درجنوں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات رونما ہوئے، مظاہرین کی جانب سے صرف فوجی تنصیبات،سرکاری ادارے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیے، کسی پرائیویٹ املاک کو نقصان نہیں پہچایا گیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے دلائل دیے گئے کہ مختلف عدالتوں سے بانی پی ٹی آئی کی بہت سے کیسز میں ضمانتیں ہوچکی ہیں، جس پرعدالت نے کہا کہ ہر ایک کیس کا فیصلہ اس کے میرٹ کی روشنی میں ہوتا ہے اور ہر مقدمے میں جرم کی شدت اور طریقہ کار مختلف ہوتا ہے،
پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملٹری تنصیبات پر حملوں کی ہدایت کی اور سازش تیار کی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھی۔
پاکستان
پیپلز پارٹی کے قیام کو 57 برس مکمل ،یوم تاسیس کی تقریب سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے
57 سال قبل فوجی حکمراں ایوب خان کی کابینہ سے مستعفی ہونے کے بعد ذوالفقار علی بھٹوپیپلز پارٹی کی بنیادرکھی
پاکستان پیپلز پارٹی کو قائم ہوئے 57 برس بیت گئے، جیالے پارٹی کا یوم تاسیس آج جوش وجذبے سے منائیں گے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری تقریبات سے خطاب کریں گے۔
57 سال قبل فوجی حکمراں ایوب خان کی کابینہ سے مستعفی ہونے کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ترقی پسندوں سے مل کر پاکستان پیپلز پارٹی قائم کی بنیاد رکھی، ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر مقبولیت حاصل کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کو پورے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنایا، اس کے بعد ہونے والے عام انتخابات میں وہ ملک کے وزیراعظم بنے، انہوں نے 1973 کا آئین بنایا اور پھر جنرل ضیاء الحق کے ہاتھوں تختہ دار پر لٹک گئے۔
ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد بینظیر بھٹو نے پارٹی کی کمان سنبھالی،اور جنرل ضیاء الحق کا مقابلہ کیا، وہ دو مرتبہ وزیراعظم بنیں،انہوں نے جنرل مشرف کی آمریت کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پھر دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت پائی،اس وقت پارٹی کی کمان بلاول بھٹو زرداری نے سنبھال رکھی ہے،صدر آصف علی زرداری نے ملک میں جمہوریت بحال کرائی اور اب مسلم لیگ ن کے ساتھ ملک مخلوط حکومت بنا رکھی ہے۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
دنیا 2 دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان ایک دن پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی