دنیا
شامی باغیوں نے 8 سال بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب پر قبضہ کرلیا
عسکریت پسند گروہ تحریرالشام کے جنگجوؤں نے ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں پر گشت کیا
شام میں 8 سال بعد شامی باغیوں نے ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق شامی باغیوں نے مغربی علاقوں کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کا بھی دعویٰ کردیا۔ عسکریت پسند گروہ تحریرالشام کے جنگجوؤں نے ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں پر گشت کیا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق فائرنگ اور گولا باری کی زد میں آکر 8 بچوں سمیت 27 شہری جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی فوج شمالی شہر حماہ سے بھی پیچھے ہٹ گئی ہے جبکہ شامی باغیوں کے حملے میں درجنوں شامی فوجی مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ 2016 میں شامی صدر بشارالاسد کی افواج نے حلب سے باغیوں کو نکال دیا تھا اس کے بعد سے یہاں پر کوئی بڑا حملہ نہیں ہوا۔
دوسری جانب شامی فوج نے حلب سے عارضی انخلا کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد چوبیس گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ مسلح گروپوں نے حلب میں موجود ایرانی قونصل پر بھی حملہ کردیا جس کے بعد ایران کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایران نے اس میں امریکا کے ملوث ہونے کا الزام لگا دیا۔
علاقائی
لاہور کے ائیر کوالٹی انڈیکس میں غیریقینی حد تک کمی
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان فیروزپور روڈ 152جبکہ غازی روڈ انٹرچینج پرآلودگی کی شرح 149ریکارڈ کی گئی
لاہوریوں کیلئے خوشخبری، شہر کے ائیر کوالٹی انڈیکس میں غیریقینی حد تک کمی ہوگئی۔
لاہور کا فضائی معیار بہتر ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 147 ریکارڈ کیا گیا ، آب و ہوا بہترین رہی، دوسری طرف کراچی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرارپایا۔ لاہور میں مشتاق احمد گرمانی روڈ گلبرگ ٹو میں سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس 304 ریکارڈکیا گیا ،رائیونڈ روڈ اور سندر میں آلودگی کی شرح 168 ریکارڈکی گئی۔
جوہر ٹاؤن 167، ڈی ایچ اے فیز 5 میں آلودگی کی شرح 163 ریکارڈکی گئی،پولو گراؤنڈ کینٹ 156، ایم ایم عالم روڈ پر شرح آلودگی 154 ، جوہر ٹاؤن 153، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان فیروزپور روڈ 152جبکہ غازی روڈ انٹرچینج پرآلودگی کی شرح 149ریکارڈ کی گئی۔
دنیا
اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں حملے تیز کر دیئے، مزید 100 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 16 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، اسرائیل کی نسل کشی 44 ہزار 382 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 5 ہزار 142 زخمی ہو چکے۔
غزہ میں فلسطینیوں میں بھوک اور مصائب تباہ کن سطح پر پہنچ چکے، اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں حملے تیز کر دیئے۔
عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا کی رہائشی عمارتوں پر بمباری کر کے 75 افراد کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 16 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، اسرائیل کی نسل کشی 44 ہزار 382 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 5 ہزار 142 زخمی ہو چکے۔
غزہ سٹی میں 17، جبالیہ میں 1 اور خان یونس میں 3 امدادی کارکنوں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے، کمال عدوان ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے سربراہ اسرائیلی کواڈکوپٹر کے حملے میں شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی شجاعیہ میں کارروائیاں جاری ہیں، فائرنگ سے زخمیوں اور شہادتوں کا خدشہ ہے۔
پاکستان
صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا
عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل رہا کر دیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر صحافی و تجزیہ کار مطیع اللہ جان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق صحاقی مطیع اللہ جا ن کو اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت( اے ٹی سی) کے جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا،اس دوران مطیع اللہ جان کے جوڈیشل ریمانڈ پربھیجنے کا پراسس عدالت نے مکمل کیا،عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ کے حکم نامے کی کاپی دیں،روبکار کہاں ہے؟ حکم نامے کو ریکارڈ کے ساتھ لگائیں اور درخواست ضمانت پر نوٹس کررہا ہوں۔
پراسیکیوٹرنے کہا میری یہی درخواست ہے ضمانت خارج کردیں، عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل رہا کر دیا گیا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
پاکستان 2 دن پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان 2 دن پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
علاقائی ایک دن پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری