پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے

یہ دن منانے کا مقصد ایڈز جیسے مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Dec 1st 2024, 9:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں ہر سال یکم دسمبر کو ایڈز سے بچاؤ کا دن منایا جاتا ہے، ایڈز کا عالمی دن دنیا میں پہلی بار 1987ء میں منایا گیا، یہ دن منانے کا مقصد ایڈز جیسے مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے۔

ایڈز کے مرض کو دریافت ہوئے 25 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، دنیا بھرمیں اب تک کم از کم اڑھائی کروڑ سے زائد افراد اس مرض کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، اس طرح یہ انسانی تاریخ کے مہلک ترین امراض میں شامل ہے۔

ایڈز کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا لیکن مرض کی رفتار سست کرنے کی ادویات ضرور موجود ہیں، ان ادویات کے بر وقت اور درست استعمال سے مریض کو کئی سال زندہ رکھا جا سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں میں کمی آ رہی ہے لیکن پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس میں ہولناک اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ نشہ کرنے والے افراد کا سرنجوں کا غلط استعمال ہے۔

محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے۔