Advertisement

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 100 فلسطینی شہید

اب تک اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار 382 فلسطینی شہید چکے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر دسمبر 1 2024، 6:59 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 100 فلسطینی شہید

لبنان میں جنگ بندی کے اسرائیل کی غزہ میں جارحیت ابھی بھی جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں سے 100 سے زائد افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی ہے، ہفتے کو غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 100 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں سے 75 فلسطینی بیت لاھیا کی رہائشی عمارتوں پر بمباری کے دوران شہید ہوئے، جبکہ غزہ سٹی میں 17، جبالیہ میں ایک اور خان یونس میں تین امدادی کارکنوں سمیت بارہ افراد شہید ہوئے۔

جنوبی غزہ کے شہرخان یونس پر بھی اسرائیل نےبمباری کی جس کے نتیجے  میں17 افرا دشہید ہوئے، غزہ میں خوراک تقسیم کےدوران اسرائیلی حملے میں 3 امدادی کارکن بھی شہید ہوئے، حملے کے بعد امدادی ادارے نے غزہ میں خوراک تقسیم کا کام بند کر دیا۔

واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار 382 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ  اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 5 ہزار 142 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

ادھر لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 3 ہزار 961 افراد شہید، 16ہزار 520 زخمی ہوئے۔

Advertisement
Advertisement