دنیا
بھارتی نژاد شہری کاش پٹیل امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ منتخب
ٹرمپ نے نام کا اعلان کرتے ہوئے کاش پٹیل کو ’’ امریکا فرسٹ فائٹر‘‘ قرار دیا
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد شہری کاش پٹیل کو وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کا سربراہ منتخب کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کاش پٹیل بھارتی نژاد شہری ہیں جو پیشے کے اعتبار سے وکیل اور تفتیش کار ہیں۔ ٹرمپ نے نام کا اعلان کرتے ہوئے کاش پٹیل کو ’’ امریکا فرسٹ فائٹر‘‘ قرار دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کاش پٹیل ایک شاندار وکیل، اور تفتیش کار ہیں جنھوں نے اپنا کیریئر کرپشن کو بے نقاب اور امریکیوں کی حفاظت میں صرف کیا ہے۔
کاش پٹیل قائم مقام سیکرٹری دفاع کرسٹوفر ملر کے سابق چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں۔ علاوہ ازیں ٹرمپ کے پہلے دور میں صدر کے نائب معاون اور قومی سلامتی کونسل (NSC) میں انسداد دہشت گردی (CT) کے سینئر ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔
کشیپ پٹیل نے اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کئی اولین ترجیحات پر عملدرآمد کی نگرانی کی، جس میں داعش اور القاعدہ کی قیادت کا خاتمہ سمیت متعدد امریکی یرغمالیوں کی محفوظ وطن واپسی شامل تھی۔
انھوں نے ٹرمپ کی 2016 کی انتخابی مہم اور روس کے درمیان رابطوں کے بارے میں ہاؤس ریپبلکنز کی تحقیقات میں ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کے سابق سربراہ ڈیوین نونس کے معاون طور پر بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
کشیپ پٹیل کی ٹرمپ کے ساتھ قربت اور اعتماد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے دور حکومت ختم ہونے کے بعد مصئاب میں گھیرے ٹرمپ نے انھیں اپنے صدارتی ریکارڈ تک رسائی کے لیے نمائندہ نامزد کیا تھا۔
خیال رہے کہ کشیپ پٹیل امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک ووٹنگ کے مرحلے سے پہلے ختم ہونے کا امکان
چیمپئنز ٹرافی کے معاملات چل رہے ہیں کوشش کریں گے کہ جو پاکستان کے لئے بہترین ہو وہ حاصل کیا جائے،محسن نقوی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے معاملے پر موجود ڈیڈ لاک ووٹنگ کے مرحلے سے پہلے ختم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے ساتھ نیا فارمولہ شیئر کیا ہے، جس کے مطابق بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان بھی اپنے میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے گا،
پاکستان یہ نیا فارمولا اگلے تین برس کے دوران ہونے والے آئی سی سی ایونٹس پر لاگو کرنا چاہتا۔
اس فارمولے کے تحت بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے، پاکستان برابری کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ چلنا چاہتا ہے۔
گزشتہ روز دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات چل رہے ہیں کوشش کریں گے کہ جو پاکستان کے لئے بہترین ہو وہ حاصل کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا وعدہ ہے اب جو بھی ہو گا برابری کی بنیاد پر ہوگا، اب جو بھی فارمولا بنے گا وہ مستقبل کے لیے مثال بنے گا، اب بات صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں۔
پاکستان
بین الملکی تعلقات کی بہتری کے لیے ثقافتی سفارت کاری اہم ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم کا پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا) چیئریٹی بازار کی تقریب سے خطاب
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکوں کے درمیان بین الملکی تعلقات کی بہتری کے لیے ثقافتی سفارت کاری اہم ہے۔
وزارتِ خارجہ میں پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا) چیئریٹی بازار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ چیئریٹی بازار کا مقصد پسے ہوئے طبقات کی فلاح میں حصہ ڈالنا ہے، چیئریٹی بازار لوگوں کو مختلف ثقافتوں کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہر ملک کی ثقافت ایک الگ پہچان رکھتی ہے، پفوا چیئریٹی بازار کا انعقاد بھی سفارتکاری کا حصہ ہے، پفوا چیئریٹی بازار کا انعقاد مختلف ثقافتوں کو قریب لانے کے حوالے سے اہم ہے، نمائش ثقافتی شوز بھی پفوا چیئریٹی بازار کا حصہ ہیں۔
وزیر خزانہ کا مزید کا کہنا تھا کہ پفوا چیئریٹی بازار کے انعقاد پر منتظمین کو سراہتا ہوں، چیئریٹی بازار کے لیے سفارت کاروں کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
کھیل
پاکستانی تن ساز احسن اسلم نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا
احسن اسلم نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں مینز فزیک میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا
پاکستانی باڈی بلڈراحسن اسلم نے ایک اور انٹرنیشنل گولڈ میڈل جیت لیا۔
احسن اسلم نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں مینز فزیک میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے 800 سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا، احسن اسلم کے مطابق وہ اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ احسن اسلم نے دو ماہ قبل امریکا میں گولڈ میڈل جیت کر قومی پرچم سربلند کیا تھا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
فیصل واوڈا کا بانی پی ٹی آئی کی زندگی سے متعلق بڑا دعویٰ
-
دنیا 8 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی برکس ممالک پرسو فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن
-
علاقائی 2 دن پہلے
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی