پی ٹی آئی کے پرتشدد ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے اسلحہ کا استعمال نہیں کیا گیا،و زات داخلہ
پی ٹی آئی مظاہرین نے ایک پولیس، 3 رینجرز اہلکار شہید کیے، 1500 شرپسند مراد سعید کے ماتحت سرگرم تھے، اعلامیہ


پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ21 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کی ہدایت کی، ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ امن و امان کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کریں، حکومت نے بیلا روس کے صدر اور چینی وفد کے دورے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو متعدد بار احتجاج موخر کرنے کا کہا اور اس کے احتجاج جاری رکھنے کی ضد پر انہیں سنگجانی مقام کی تجویز دی گئی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی مراعات بشمول پارٹی سربراہ سے ملاقاتوں کے باوجود پی ٹی آئی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، مظاہرین نے سنگجانی کے بجائے اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہو کر قانون کی خلاف ورزی کی۔
پُرتشدد مظاہرین نے پشاور تا ریڈ زون مارچ کے دوران ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا، مظاہرین نے اسلحہ بشمول سٹین گن، گرینیڈ، آنسو گیس شیل اور کیل جڑی لاٹھیوں کا استعمال کیا۔
پرتشدد احتجاجی مظاہرین نے خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کا بھرپور استعمال کیا، پی ٹی آئی کے احتجاج میں تربیت یافتہ شرپسند اور غیر قانونی افغان شہری بھی شامل تھے، 1500 شرپسند مفرور اشتہاری مراد سعید کے ماتحت سرگرم تھے جو خود بھی ساتھ تھے،گروہ نے عسکریت پسندانہ حکمت عملی کے تحت قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا، صوبائی سرکاری مشینری کی مدد سے سڑک پر نصب رکاوٹیں ہٹا کر شرپسند جتھوں کے لیے راستہ بنایا گیا۔
مظاہرین کی جانب سے اسلام آباد میں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر متعین 3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی چڑھا کر شہید کیا گیا، پُرتشدد مظاہرین نے ایک پولیس اہلکار کو بھی شہید کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 232 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پُرتشدد مظاہرین نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا اور پولیس کی متعدد گاڑیوں کو بھی آگ لگائی، قانون نافذ کرنے والےاداروں نے پُرتشدد مظاہرین کے ساتھ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق پُرتشدد مظاہرین سے 18 خودکار ہتھیاروں سمیت 39 مہلک ہتھیار برآمد ہوئے ہیں، پکڑے گئے شر پسندوں میں تین درجن سے زائد غیر ملکی اجرتی شامل ہیں، مظاہرین نے جیل وینز کو آگ لگانے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 11 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
اعلامیے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں پاک فوج کو تعینات کیا گیا، پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد اہم تنصیبات کو محفوظ اور غیرملکی سفارتکاروں کی حفاظت تھا، پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد دورے پر آئے، اہم وفود کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانا تھا، پولیس اور رینجرز نے اس پُرتشدد ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے اسلحہ استعمال نہیں کیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک فوج کا پُر تشدد ہجوم سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا اور نہ ہی وہ تشددکی روک تھام کیلیے تعینات تھی۔ فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں تعینات کیا گیا تھا اور اس کی تعیناتی کا مقصد اہم تنصیبات، غیر ملکی سفارت کاروں کی حفاظت اور دورے پر آئے اہم وفود کیلیے محفوظ ماحول یقینی بنانا تھا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر شہریوں کی حفاظت کی، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم پاکستان میں انتشار، بے امنی اور تفرقہ بازی کو فروغ دے رہی ہے، اندرون اور بیرون ملک ایسے عناصر کا متعلقہ قوانین کے تحت احتساب کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور نے صوبائی اسمبلی کو اداروں کے خلاف بےبنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کے لیے استعمال کیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان پُرتشدد مظاہروں کی وجہ سے معیشت کو 192 ارب روپے یومیہ کا نقصان ہوا ہے، پاکستان بشمول خیبر پختونخوا کے قابل فخر عوام اس قسم کی پُرتشدد سیاست کو مسترد کرتے ہیں، عوام بے بنیاد الزامات اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کو بھی مسترد کرتے ہیں، پوری پاکستانی قوم ملک میں امن واستحکام کی خواہش کے ساتھ یکجا کھڑی ہے۔

مفتی قوی نے عید پر راکھی ساونت کو کیا پیغام بھیجا؟
- 4 گھنٹے قبل

ٹنڈو الہ یار: تیز رفتار کار نہر میں جا گری ،کراچی سے آنے والے 4 دوست جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

دہائیوں پر محیط بے مثال مہمان نوازی کےبعد افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع
- 8 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی کا متنازع کینال منصوبے کیخلاف کل صوبے بھر میں مشعل برادر ریلیاں نکالنے کااعلان
- 6 گھنٹے قبل

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے سلمان اکرم راجہ کی عملے سے تکرار
- 8 گھنٹے قبل

لاہور سے جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

صدرمملکت سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینالز کیخلاف احتجاج کی رپورٹ پیش
- 4 گھنٹے قبل

بہاولپور :11 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز،نوابشاہ سے کراچی منتقل
- 8 گھنٹے قبل

چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 3ہزار 162 بچوں کی کامیاب سرجری
- 8 گھنٹے قبل

میانمار: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز،سینکڑوں لاپتہ
- 8 گھنٹے قبل