جی این این سوشل

علاقائی

کراچی ایئر پورٹ خودکش بم دھماکے کا ایک اور مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمٰن عرف رحمٰن گل کو بھی نامزد کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی ایئر پورٹ خودکش بم دھماکے کا ایک اور مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج
کراچی ایئر پورٹ خودکش بم دھماکے کا ایک اور مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

کراچی ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے خودکش بم دھماکے کا ایک اور مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ مقدمہ ایس ایچ او ایئر پورٹ انسپکٹر موسیٰ کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں دہشت گردی، ٹیرر فنڈنگ، دھماکا خیز مواد، اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ اس مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں خودکش دھماکے میں معاونت کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمٰن عرف رحمٰن گل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمے میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے نجی بینک کی حب چوکی کے افسر اور اکاؤنٹ ہولڈر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جبکہ دیگر نامعلوم افراد بھی شامل کیے گئے ہیں۔ یہ کارروائی دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

تجارت

پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس 1 لاکھ 2 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں847 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس 1 لاکھ 2 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز میں اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں847 پوائنٹس کا اضافہ
ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار250 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1274 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ایک ہزار 357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کا بھائو 278 روپے ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

میانوالی:پولیس تھانے پرخارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام،4 خارجی ہلاک

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میانوالی:پولیس تھانے پرخارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام،4 خارجی ہلاک

پنجاب پولیس نے میانوالی کے تھانہ چاچری پر خوارجی دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 4 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحد  سے ملحقہ تھانہ چاپری پر 20 سے زائد خوارجی دہشت گردوں کی جانب سے اچانک حملہ کیا گیا، تاہم پنجاب پولیس میانوالی نے حملہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان کے مطابق اس دوران خارجیوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں  4 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے، تاہم، تھانہ چاپری کا تمام عملہ محفوظ رہا،تاہم 

ترجمان کا کہنا ہے کہ  حملہ ناکام ہونے پر خوارجی دہشت گرد قریبی علاقے میں فرار ہوگئے جن کی تلاش میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مزید 2 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ اس دوران دو پولیس اہلکارمعمولی زخمی ہوئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ڈی پی او میانوالی اختر فاروق، سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر میانوالی پولیس کو شاباش دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

سوات:بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

برف باری دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح کالام کارخ کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوات:بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

صوبہ خیب پختونخوا کے ضلع سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری اور شہری علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں اور بادلوں کے نتیجے  میں  سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ 

سوات کے علاقوں کالام ،مہوڈنڈ،اتروڑ،گبرال اور شاہی باغ میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

برف باری دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح کالام کارخ کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll