جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کا446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا  فیصلہ ،مگر کیوں؟

 ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ اسٹورز کی بندش کےباوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا446 یوٹیلیٹی اسٹورز  بند کرنے کا  فیصلہ ،مگر کیوں؟
حکومت کا446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا  فیصلہ ،مگر کیوں؟

وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں قائم 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا جب کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے  کے حوالے سے بھی غور کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم ہونے سے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا گیا ہے جب کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی بند کرنے کا پلان ہے۔

 ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ اسٹورز کی بندش کےباوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، ان کا مزید کہنا ہے کہ جن اسٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بند کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی اسٹورزبندش کی زد میں آئے ہیں۔

واضح رہے  کہ اس سال اگست میں وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی بند کردی تھی، وفاقی حکومت چینی، آٹا اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی دے رہی تھی۔

پاکستان

وزیر اعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورےکے لیے کل روانہ ہوں گے

شہباز شریف سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورےکے لیے کل روانہ ہوں گے

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے لیے کل اسلام آباد سے روانہ ہوں گے، وہ سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ولی عہد سے یہ تقریباً چھ ہفتوں میں تیسری ملاقات ہوگی، وزیراعظم کی سعودی ولی سے ملاقات اہمیت کی حامل ہوگی، خطے کی بدلتی صورتحال، ٹرمپ کا برسر اقتدار آنا سمیت دیگر اہم امور ملاقات میں زیر غور آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ریاض میں منعقدہ ہونے والی واٹر سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، وزیر اعظم ”یواین سی سی ڈی“ کی کانفرنس آف دی پارٹیز اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس زمین کی بحالی کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے اور اقوام متحدہ کے تین بڑے معاہدوں (ریو کنونشنز) میں شامل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بنوں:مارٹر گولہ پھٹنے سے دو بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق

پولیس کے مطابق جانی خیل کے علاقے میں بچوں نے ویرانے میں پڑا مارٹرگولہ اٹھالیا جو دھماکے سے پھٹ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں:مارٹر گولہ پھٹنے سے دو بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سےدوبھائیوں سمیت 3 بچےجاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق جانی خیل کے علاقے میں بچوں نے ویرانے میں پڑا مارٹرگولہ اٹھالیا جو دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 بھائی بھی شامل تھے، جب کہ تینوں بچے طالب علم تھے جو مدرسے سے گھر جارہے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق لاشیں اسپتال منتقل کرکے علاقے میں حفاظتی اقدامات کے تحت سرچنگ شروع کردی گئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انڈر19 ایشیاکپ:پاکستان کا یواے ای کو جیت کے لیے315 رنز کا ہدف

پاکستان کی طرف سے شاہ زیب اور ریاض اللہ نے سنچریاں اسکور کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈر19 ایشیاکپ:پاکستان کا یواے ای کو جیت کے لیے315 رنز کا ہدف

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 315 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے  کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو  94 کی پارٹنرشپ فراہم کی، عثمان خان 41 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 277 کے رنز پر گری۔

 پاکستان کی طرف سے شاہ زیب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی،وہ 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی تیسری وکٹ محمد ریاض اللہ کی گری، انہوں نے 106 رنز بنائے۔ فہام الحق 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیتنے کے لئے 315 رنز کا ہدف دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll