موسم
آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی پہلا نمبر
ایئر کوالٹی انڈیکس 303 سے 533 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا
آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں پہلے نمبر پر رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس 303 سے 533 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی سے لوگ نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق احتتاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک رہے گا، لاہور میں کم سے کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان ادارہ ماحولیات پنجاب ساجد بشیر کے مطابق یکم مارچ 2024 سے اب تک 1091 اینٹوں کے بھٹوں اور 219 انڈسٹریل یونٹس کو مسمار کر دیا گیا۔ گزشتہ 9 ماہ کے دوران پنجاب بھر میں 1283 اینٹوں کے بھٹوں اور 1339 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا۔
ماحولیات پنجاب نے سخت کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 270 دنوں کے دوران 5566 انڈسٹریل یونٹس اور 10888 اینٹوں کے بھٹوں کو نوٹسز جاری کیا۔ پنجاب بھرمیں 566 یونٹس اور 1736 بھٹوں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہیں۔ انڈسٹریل یونٹس اور اینٹوں کے بھٹوں کو اب تک 25 کڑور سے زائد کے جرمانے کیے جا چکے ہیں۔
تجارت
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1457 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں 17ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا2633 ڈالر پر آگیا
پاکستان
حکومت کا446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ،مگر کیوں؟
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ اسٹورز کی بندش کےباوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا
وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں قائم 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا جب کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم ہونے سے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا گیا ہے جب کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی بند کرنے کا پلان ہے۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ اسٹورز کی بندش کےباوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، ان کا مزید کہنا ہے کہ جن اسٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بند کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی اسٹورزبندش کی زد میں آئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال اگست میں وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی بند کردی تھی، وفاقی حکومت چینی، آٹا اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی دے رہی تھی۔
پاکستان
وزیر اعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورےکے لیے کل روانہ ہوں گے
شہباز شریف سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے لیے کل اسلام آباد سے روانہ ہوں گے، وہ سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ولی عہد سے یہ تقریباً چھ ہفتوں میں تیسری ملاقات ہوگی، وزیراعظم کی سعودی ولی سے ملاقات اہمیت کی حامل ہوگی، خطے کی بدلتی صورتحال، ٹرمپ کا برسر اقتدار آنا سمیت دیگر اہم امور ملاقات میں زیر غور آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ریاض میں منعقدہ ہونے والی واٹر سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، وزیر اعظم ”یواین سی سی ڈی“ کی کانفرنس آف دی پارٹیز اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس زمین کی بحالی کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے اور اقوام متحدہ کے تین بڑے معاہدوں (ریو کنونشنز) میں شامل ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
حکومت کا446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ،مگر کیوں؟
-
تفریح 8 گھنٹے پہلے
”بارہویں فیل“ کے مرکزی کردار وکرانٹ میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
بہاولپور ٹریفک حادثے ،سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
یورپی یونین نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
اہلکاروں پر تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ، وزیر اعلی پنجاب
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
کھیل 3 گھنٹے پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی